JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Friday, October 16, 2020
سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار ،انڈیکس میں75.79پوائنٹس کمی ڈالر50پیسے سستا ،قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
کراچی ( وائی سی پی نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس75.79پوائنٹس کی کمی سے40068.50پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ 45.85فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو5ارب18کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت9کروڑ19لاکھ86ہزار شیئرز زائد رہا۔گذشتہ روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس40533پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک شروع ہونے کے تناظر میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر فروخت کا دباو¾ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39999پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 75.79پوائنٹس کی کمی سے 40068.50پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 72.21پوائنٹس کی کمی سے16870.98پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16.64پوائنٹس کی کمی سے 28457.25پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر434کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 216میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آ نے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب93ارب37کروڑ61لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب88ارب19کروڑ51لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص 200روپے کے اضافے سے6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 71.97روپے کے اضافے سے1031.67روپے ہوگیا جب کہ رفحان میظ300روپے کی کمی سے8050روپے اورپاک ٹوبیکو40روپے کی کمی سے1600روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میںڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.20روپے سے گھٹ کر162.70روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سے163.30روپے سے گھٹ کر163روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.30روپے سے گھٹ کر192.90روپے اور قیمت فروخت163.60روپے سے گھٹ کر163.20روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 1.50روپے کی کمی سے190.50روپے سے گھٹ کر189روپے اور قیمت فروخت192روپے سے گھٹ کر191روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی210.50روپے سے گھٹ کر209روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے گھٹ کر211روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی سے1لاکھ15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے1896ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کی کمی سے 1لاکھ15ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کی کمی سے 99ہزار108روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت70روپے کی کمی سے1260روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ
Wednesday, October 14, 2020
Monday, October 12, 2020
Friday, October 9, 2020
سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس مزید 503پوائنٹس بڑھ گیا ، ڈالر مزید 25پیسے سستا ہوگیا
کراچی (وائی سی پی نیوز) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میںجمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرا ر رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 503پوائنٹس کے اضافے سے40353.62پوائنٹس کئی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80ارب2کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت10.39فی صد زائد رہی۔ گزشتہ روزسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے40414پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 503.66پوائنٹس کے اضافے سے40353.62پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 274پوائنٹس کے اضافے سے17127.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس305.77پوائنٹس کے اضافے سے28633.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے240کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ155میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب69ارب51کروڑ91لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب49ارب53کروڑ97لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان82.50روپے کے اضافے سے 6600روپے اوربہانیرو ٹیکس57.93روپے کے اضافے سے 830.43روپے ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل73.33روپے اورہینو موٹرز12.03روپے کی کمی سے باالترتیب 916روپے اور470.33روپے سرفہرست رہے۔می کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 25پیسے کی کمی سے163.85روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 164روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید163.90روپے سے گھٹ کر163.65روپے اور قیمت فروخت164.10روپے سے گھٹ کر163.85روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.85روپے سے گھٹ کر163.70روپے اور قیمت فروخت164.15روپے سے گھٹ کر164روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے191.50روپے سے گھٹ کر191روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ210روپے اور قیمت فروخت 212روپے مستحکم رہی
ٹی سی پی کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد(وائی سی پی نیوز) وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے کہاہے کہ ٹی سی پی کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی۔وزارت قومی تحفظ خوراک کے اعلامیہ کے مطابق جہاز کل 55125 ایم ٹی گندم لے کر پہنچا۔اعلامیہ کے مطابق ڈی پی پی نے ابتدائی جانچ کے بعد کلیرنس دی۔اعلامیہ کے مطابق جس کے بعد گندم کا اخراج شروع ہو چکا ہے،دوسرا جہاز 55000 ایم ٹی گندم لےکر چوبیس گھنٹوںمیں آمد متوقع ہے۔اعلامیہ کے مطابق ک±ل 110125 ایم ٹی گندم پہنچ جائیگی۔
ایف بی آر عملے کی ملی بھگت سے 1127ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف
کراچی(وائی سی پی نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عملے کی ملی بھگت سے پانچ سال کے دوران1100 ارب روپے سے زائد ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کی جنرل انٹرنل آڈٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2015 سے 2019 کے دوران 1127 ارب سے زیادہ ٹیکس چوری کی گئی ہے جبکہ 1258 ارب کے بجائے 131 ارب 91 کروڑ ٹیکس وصول کیا گیا ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 5 سال کے دوران 4193 ارب روپے سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے جبکہ ہزاروں کاروبارجعلسازی سے منافع نقصان میں بدلتے ہیں 2017 میں سب سے زیادہ ٹیکس چوری ہوا رپورٹ کے مطابق عملے کی ملی بھگت سے ٹیکس چوری کی گئی جبکہ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پشاور اور سکھر میں بھی ٹیکس چوری کیا گیا ہے رپورٹ میں سکینڈل میں ملوث ودہولڈنگ ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے ذمہ داروں پر ڈیفالٹ، سرچارج، پینلٹی لگانے اور ریکوری کی سفارش کی گئی ہے اور آئی ٹی ونگ کو فراڈ کی روک تھام کیلئے سسٹم بہتر کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے علاوہ ازیں ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال سے بھی فراڈ اور جعل سازی پر وضاحت طلب کرلی ہے اورذمہ داری کا تعین کرکے ادارے کے ملازمین اور سپر وائزرز کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔
Thursday, October 8, 2020
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس مزید 722.48پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 20پیسے ، سونا 300روپے تولہ سستا
کراچی (وائی سی پی نیوز) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میںبدھ کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100 انڈیکس 722.48 پوائنٹس کے اضافے سے 39849.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 80.23 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 21 ارب 29 کروڑ 11 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت6.38فی صد زائد رہی۔ گزشتہ روزسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی39200،39300،39400،39500،39600،39700،39800اور39900پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں بعد ازاں 39900کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 722.48پوائنٹس کے اضافے سے39849.96پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 258.41پوائنٹس کے اضافے سے16853.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس722.48پوائنٹس کے اضافے سے471.06پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے341کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ70میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب48ارب22کروڑ80لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب69ارب51کروڑ91لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 64.33روپے کے اضافے سے 989.33روپے اورپاک ٹوبیکو64روپے کے اضافے سے 1689روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز184.33روپے اوررفحان میظ 150روپے کی کمی سے باالترتیب 1488.33روپے اور8150روپے ہوگئی ۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 20پیسے کی کمی سے164.10روپے اور اوپن مارکیٹ میں25پیسے کی کمی سے164.15روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے164.10روپے سے گھٹ کر163.90روپے اور قیمت فروخت164.30روپے سے گھٹ کر164.10روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی کمی164.10روپے سے گھٹ کر163.85روپے اور قیمت فروخت164.40روپے سے گھٹ کر164.15روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید191.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ1.50روپے کی کمی سے 211.50روپے سے گھٹ کر210روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے گھٹ کر210روپے ہوگئی ۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کی کمی سے ایک لاکھ13ہزار روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 29ڈالرکی کمی سے 1884ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے1لاکھ13ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت 256روپے کی کمی سے 96ہزار880روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians
With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...
-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...