JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Monday, October 26, 2020
انڈسٹری پیکج میں صنعتوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ مہنگائی کنٹرول کی جا سکے ، میاں نعمان کبیر، ناصر حمیدخان
لاہور (وائی سی پی نیوز)پاکستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسو سی اےشنز فرنٹ(پےاف) میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کےلئے زہر قاتل ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔متعلقہ حکام اس پر ایکشن لیں تاکہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو سکے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف عوام کے مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافے نے صنعت کاروں اور تاجروں کی زندگی کو اور بھی مشکل بنا دیا ہے ۔ملک میں پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو بتدریج نقصان پہنچ رہا ہے۔ انڈسٹری کے لئے متوقع پیکج میں صنعتوں کو بجلی و گیس کے ٹیرف پر ریلیف دیا جائے۔ انڈسٹری کی ریفنڈ زادائیگیاں بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کے مطابق جلد از جلد کی جائیں ۔وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے ۔جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاءکی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے۔ پیداوار کم ہونے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ برآمدات بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔
جولائی سے لیکرستمبرتک انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو47.84 ملین ڈالرکازرمبالہ حاصل ہوا
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 19.31 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو47.84 ملین ڈالرکازرمبالہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.31 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو40.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا ۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
تاجروں کیلئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ،حکومت صرف چینی اور گندم درآمد کر کے مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتی
لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ/فیصل آباد (وائی سی پی نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران نے مہنگائی کی شدید ہوتی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے سے ہر طرح کا کاروبار شدیدمندی کا شکار ہے جس سے تاجروں کیلئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنابھی مشکل ہوتاجارہا ہے ،حکومت صرف چینی اور گندم درآمد کر کے مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتی بلکہ بجلی ، گیس اورپیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی قیمتیں کنٹرول کرنا ہوں گی جو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے تاجرموسم گرمایاموسم سرماآنے پر لاکھوں روپے کا مال خریدنے کے آرڈردیتے تھے لیکن آج خریدار نہ ہونے اور مندی کے رجحان کی وجہ سے یہی آرڈر ہزاروں میں آگئے ہیں اور تاجر اس کی بھی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ عوام کی قوت خرید ہونے سے پیسہ سر کولیٹ کرتا ہے جس سے معیشت بھی چلتی ہے لیکن آج صورتحال ایک جگہ رکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دو ران کاروبارمیں مجموعی طو رپر 55سے60فیصد تک کمی کارجحان دیکھا گیا ہے
جولائی سے لیکرستمبر2020 تک 3708 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور3936 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 39.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 3708 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور3936 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.37 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 5494 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور2824 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں 1367 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی، گذشتہ سال ستمبرمیں 714 یونٹس پک اپ گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوزوکی راوی کے 1723 یونٹس، ٹویوٹاہائی لکس کی 1702 یونٹس جے اے سی کے 160 ، ڈی میکس کے 96 اورہونڈائی پورٹرکے 255 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے
امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کی شرح بڑھ گئی
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.80 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 632.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 62.80 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 388.58 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ستمبر2020 میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 180.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گذشتہ سال ستمبرمیں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 117.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طورپر31.08 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گندم کی بوائی کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنا کر پیداوار اور خریداری نرخ کے اہداف ابھی سے مقرر کئے جائیں
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)پاکستان کسان کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئندہ سال گندم کے بیج وفیڈ وغیرہ کیلئے 27 ملین ٹن گندم درکار ہے لہذا گندم کی بوائی کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنا کر پیداوار اور خریداری نرخ کے اہداف ابھی سے مقرر کئے جائیں۔کونسل کے رہنما طاہر رزاق گجر و دیگرممبران نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی بوائی شروع ہو چکی ہے لہذا ابھی سے ملکی ضرورت کے مطابق گندم کی کاشت کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت روس سے گندم درآمد کرنے کی بجائے معیاری ملکی گندم کے خریداری نرخ فوری طور پر 2ہزار روپے فی من مقرر کرے کیونکہ روسی گندم 2530 روپے فی من میں پڑتی ہے جو ناقص ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر قیمتی زر مبادلہ کےلئے بھی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ آئندہ سال کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف 75سے 80 لاکھ ٹن مقرر کرے جس کیلئے ضروری ہے کہ کسانوں کو زمین کی تیاری، صحت مند ومنظورشدہ بیج ، کھاد وجدید زرعی ادویات کے سٹاک کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
اور محکمہ زراعت کا تمام عملہ کاشتکاروں کے ساتھ گندم کی بوائی سے لے کر فصل کی تیاری تک فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دے اور اس پر سختی سے عمل کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کسانوں نے پچاس لاکھ ٹن سے زیادہ گندم حکومت کو 35 روپے فی کلو گرام یعنی 1400 روپے فی من کے حساب سے فروخت کی جس سے ان کو مالی نقصان ہوا جبکہ گندم کی پسائی3 روپے اور منافع کی رقم بھی 3روپے فی کلو گرام ڈال کر گندم 41روپے میں پڑی جس کے باعث غریب عوام کو آٹا 70روپے فی کلو گرام میں بھی نہیں مل رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کے حوالے سے ابھی سے موثر حکمت عملی اپنائے اور ڈیمانڈ وسپلائی پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ستمبر 2020میں سیمنٹ کی برآمدات سے 27.78ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات سے 24.62ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)سیمنٹ کی برآمدات جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.27فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020 تک کی مدت میں 72.29ملین ڈالر مالیت کا سیمنٹ برآمدکیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.27فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 66.77ملین ڈالر کا زمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مقداری لحاظ سے پہلی سہ ماہی سیمنٹ کی برآمدات میں30.09فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 23.85 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ستمبر 2020میں سیمنٹ کی برآمدات سے 27.78ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات سے 24.62ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Five Predictions for 2026
Ah, what a time it was when film advertisements were published in newspapers, a person's hea...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
India fired its own projectiles in Amritsar, crossed the border and came back, which we shot down, forensics are being conducted: Ahmed ...
-
On April 22, 2025, at least 28 people were killed and over 20 injured in an attack in the tourist destination of Pahalgam in ...





