Wednesday, October 28, 2020

ڈلر اور سونا مزید سستا ، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ، انڈیکس468.64پوائنٹس کم ہو گیا

کراچی (وائی سی پی نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میںمنگل کو اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی چھاگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ72.48فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں85ارب59کروڑ41لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت1.25فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری نظر آئی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41927 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 217.06ائنٹس کی کمی سے17377.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 327.05پوائنٹس کی کمی سے29113.46پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 295میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب30ارب93کروڑ31لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب45ارب33کروڑ90لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے 13900روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 43.33روپے کے اضافے سے 1075روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس کے حصص کی قیمت78.01روپے کی کمی سے1599.99روپے اورگیٹرن انڈسٹریز45.90روپے کی کمی سے650.10روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈالر161.10روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید7پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.95روپے سے گھٹ کر160.88روپے اور قیمت فروخت12پیسے کی کمی ہوئی161.20روپے سے گھٹ کر161.08روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے161روپے سے گھٹ کر 160.80روپے اور قیمت فروخت 161.30روپے سے گھٹ کر161.10روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خریدایک روپے30پیسے کی کمی سے189روپے سے گھٹ کر188.70روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے گھٹ کر190.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے سے گھٹ کر208.25روپے اور قیمت فروخت 211روپے سے گھٹ کر210.25روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت750روپے کی کمی سے1لاکھ 14ہزار500روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے1903ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 750روپے کی کمی سے1لاکھ14ہزار500روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 643روپے کی کمی سے 98ہزار165روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت1230روپے مستحکم رہی۔

Tuesday, October 27, 2020

سونا اور ڈالر سستا،سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس میں 584پوائنٹس کااضافہ

کراچی ( وائی سی پی نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب36کروڑ25لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 37.44فیصدزائد رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس213.35ائنٹس کے اضافے سے17594.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 321.25پوائنٹس کے اضافے سے321.25پوائنٹس پربند ہوا۔ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید48پیسے کی کمی سے 161.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے 161.30روپے کی سطح پر آگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے115250روپے فی تولہ ہوگئی۔

Monday, October 26, 2020

انڈسٹری پیکج میں صنعتوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ مہنگائی کنٹرول کی جا سکے ، میاں نعمان کبیر، ناصر حمیدخان

لاہور (وائی سی پی نیوز)پاکستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسو سی اےشنز فرنٹ(پےاف) میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کےلئے زہر قاتل ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔متعلقہ حکام اس پر ایکشن لیں تاکہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو سکے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف عوام کے مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافے نے صنعت کاروں اور تاجروں کی زندگی کو اور بھی مشکل بنا دیا ہے ۔ملک میں پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو بتدریج نقصان پہنچ رہا ہے۔ انڈسٹری کے لئے متوقع پیکج میں صنعتوں کو بجلی و گیس کے ٹیرف پر ریلیف دیا جائے۔ انڈسٹری کی ریفنڈ زادائیگیاں بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں کے مطابق جلد از جلد کی جائیں ۔وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے ۔جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاءکی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے۔ پیداوار کم ہونے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ برآمدات بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔

جولائی سے لیکرستمبرتک انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو47.84 ملین ڈالرکازرمبالہ حاصل ہوا

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 19.31 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو47.84 ملین ڈالرکازرمبالہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.31 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو40.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا ۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

تاجروں کیلئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ،حکومت صرف چینی اور گندم درآمد کر کے مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتی

لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ/فیصل آباد (وائی سی پی نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران نے مہنگائی کی شدید ہوتی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے سے ہر طرح کا کاروبار شدیدمندی کا شکار ہے جس سے تاجروں کیلئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنابھی مشکل ہوتاجارہا ہے ،حکومت صرف چینی اور گندم درآمد کر کے مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتی بلکہ بجلی ، گیس اورپیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی قیمتیں کنٹرول کرنا ہوں گی جو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے تاجرموسم گرمایاموسم سرماآنے پر لاکھوں روپے کا مال خریدنے کے آرڈردیتے تھے لیکن آج خریدار نہ ہونے اور مندی کے رجحان کی وجہ سے یہی آرڈر ہزاروں میں آگئے ہیں اور تاجر اس کی بھی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ عوام کی قوت خرید ہونے سے پیسہ سر کولیٹ کرتا ہے جس سے معیشت بھی چلتی ہے لیکن آج صورتحال ایک جگہ رکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دو ران کاروبارمیں مجموعی طو رپر 55سے60فیصد تک کمی کارجحان دیکھا گیا ہے

جولائی سے لیکرستمبر2020 تک 3708 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور3936 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 39.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 3708 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور3936 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.37 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 5494 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور2824 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں 1367 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی، گذشتہ سال ستمبرمیں 714 یونٹس پک اپ گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوزوکی راوی کے 1723 یونٹس، ٹویوٹاہائی لکس کی 1702 یونٹس جے اے سی کے 160 ، ڈی میکس کے 96 اورہونڈائی پورٹرکے 255 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...