JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Monday, November 30, 2020
مسائل کی وجہ سے پولڑی صنعت بحران کا شکار ہے، راجہ عتیق الرحمن
لاہور( وائی سی پی نیوز )پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (نادرن ریجن )کے وائس چیئرمین راجہ عتیق الرحمن عباسی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ پولٹری کی صنعت بحران کا شکار ہو رہی ہے، پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والے اجزا ءکی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں،مکئی پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والا ایک اہم جزو ہے اور اس کی قیمت جولائی سے اب تک 1132 روپے فی من سے1700 روپے فی من ،سویا بین میل 3273روپے سے 4160روپے،چاول کے چوکر کی قیمت 1371روپے سے 1800روپے،گندم کی چوکر 1078روپے سے1421روپے،کنولا میل 2412 روپے سے 2508روپے اور سن فلاور میل 1814روپے سے 2160 روپے فی من تک بڑھ گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مکئی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوز روزانہ کی بنیاد پر اس کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں اور ذخیرہ شدہ مکئی کو تھوڑا ٹھوڑا کر کے نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ فیڈ کی قیمت 3085فی بیگ سے 3530روپے فی بیگ مہنگا ہوا اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔ پیداواری قیمتوںمیں75سے 80فیصد پیداواری قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے برائلر کی کی پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پولٹری فارمرزشدید پریشان ہیں۔ کوروناکی وجہ سے مرغی کے گوشت کی کھپت بہت متاثرہو رہی ہے اور اس وجہ سے پولٹری فارمرز شدید نقصان سے دوچار ہیں۔ مطالبہ ہے کہ پیداواری لاگت اور فیڈ کی قیمتوں میں کمی کے لئے جواجزا اس وقت میسر نہیں ان کو درآمد کیا جائے۔سویا بین پر کسٹم ڈیوٹی 3فیصد سے صفر فیصدکی جائے،سیلز ٹیکس17فیصدسے5فیصد کیا جائے،اسی طرح سویا بین میل اور سن فلاورمیل پولٹری فیڈ کا ایک جزو ہیں اس پر کسٹم ڈیوٹی11فیصد سے0فیصد کی جائے اورسیلزٹیکس17 فیصدسے صفر فیصد کیا جائے۔ اگر اسی طرح کے حالات جاری رہے تو پولٹری کی پروڈکشن بری طرح متاثر ہو گی۔ اور اگلی جی پی اورپی ایس کی پیداوار میں تقریباً77ہفتوں کی تاخیر ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں گوشت کی قلت پیدا ہو جائےگی۔
Wednesday, November 25, 2020
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس230.84پوائنٹس بڑھ گیا، سونا2350روپے تولہ سستا
کراچی( وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس230.84پوائنٹس کے اضافے سے 39863.36پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ55.96فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت26ارب20کروڑ12لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 10.61فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس230.84پوائنٹس کے اضافے سے39863.36پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس58.20پوائنٹس کے اضافے سے16751.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 126.83پوائنٹس کے اضافے سے28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 211کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،137میں کمی اور 29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب 18ارب 15کروڑ66لاکھ روپے سے بڑھ کر73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے مری پٹرولیم ،سن ریز ٹیکسٹائیل ،نیسلے اور رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس میںمری پٹرولیم کے حصص 28.81روپے کے اضافے سے1306.14روپے او ر سن ریز25.98روپے کے اضافے سے376.99روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 50روپے کی کمی سے6500روپے اور رفحان میظ50روپے کی کمی سے8400روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر160.63روپے اور اوپن مارکیٹ میں160.80روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں62پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید161.05روپے سے گھٹ کر160.43روپے اور قیمت فروخت161.25روپے سے گھٹ کر160.63روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید161روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے گھٹ کر160.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے189.80روپے سے بڑھ کر189.90روپے ہوگئی لیکن اس کے برعکس یورو کی قیمت فروخت90پیسے کی کمی سے191.80روپے سے گھٹ کر190.90روپے ہوگئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213.50روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہو گئی ۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2350روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 10ہزار500روپے کی سطح پر آگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51ڈالر کی نمایاں کمی سے1815ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2350روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار500روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2015روپے کی کمی سے94ہزار736روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1180روپے ہوگئی۔
Saturday, November 21, 2020
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی ،انڈیکس353.52پوائنٹس کم ہو گیا
کراچی (وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاو¾کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 67.36فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12لاکھ 90ہزار حصص زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے ابتدائی اوقات میںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40595پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں کورونا وائرس متاثرین کے کیسز بڑھنے اور لاک ڈاون خدشات کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس40133 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا بعد میںمعمولی ریکوری بھی آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 153.34پوائنٹس کی کمی سے16903.30پوائنٹس اور157.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28273.86پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ258میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب49ارب26کروڑ48لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب7ارب71کروڑ10لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾ کے اعتبار سے فلپ موریس،وائتھ پاک،نیسلے پاکستان اورشیلڈ کارپوریشن سرفہرست رہے جس میں فلپ موریس58.99روپے کے اضافے سے 1498.99روپے اوروائتھ پاک 33.20روپے کے اضافے سے 1043.53روپے ہوگئی جب کہ،نیسلے پاکستان22.25روپے کی کمی سے6500روپے اورشیلڈ کارپوریشن 19.94روپے کی کمی سے 255.06روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید10پیسے کے اضافے سے 161روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں80پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میںڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.70روپے سے بڑھ کر160.75روپے ہوگئی تاہم قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر160.60 اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید188.20روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے211روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر213.50روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالرکے اضافے سے1866ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار200روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 97ہزار50روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے1230روپے ہوگئی ۔
Friday, November 20, 2020
سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 40540.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا(ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی اضافہ ،سونا فی تولہ سوروپے سستا)
کراچی (وائی سی پی نیوز )پاکستان سٹاک ایکس چینج میںجمعرات کوکاروباری اتار چڑھاو¾کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد محدود پیمانے پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس26.03پوائنٹس کے اضافے سے40540.70پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب85کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئی جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت29.24فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40428پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40746پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس26.03پوائنٹس کے اضافے سے40540.70پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 0.15پوائنٹس کے اضافے سے17056.64پوائنٹس اور40.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28431.52پوائنٹس کی سطح پر گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ199میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب44ارب41کروڑ37لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب49ارب26کروڑ48لاکھ روپے ہو گیا۔ادھر ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں جمعرات کوڈالر کی قدر 79 پیسے بڑھ گئی ۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 62 پیسے رہی ۔دو روز میں انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 32 پیسے بڑھی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 161 روپے رہی ۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ12ہزار700روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ رو ز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16ڈالرکی نمایاں کمی سے 1859ڈالر ہوگئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے 1لاکھ 12ہزار700روپے جبکہ دس گرام سو نے کی قیمت 86روپے کی کمی سے96ہزار622روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے مستحکم رہی ۔
Thursday, November 19, 2020
سٹاک ایکسچینج میںشدید مندی ،سرمایہ کاروں کو26ارب کا نقصان ،سونا اور ڈالر بھی مہنگا
کراچی (وائی سی پی نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میںبدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ53.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو26ارب 7کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سے40514.67پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 57.79پوائنٹس کی کمی سے17056.49پوائنٹس اور99.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28390.57پوائنٹس کی سطح پر گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ203میں کمی اور 377کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب70ارب48کروڑ97لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب 44 ارب 41 کروڑ37لاکھ روپے ہو گیا۔دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں1.44روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید158.25روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت158.45روپے سے بڑھ کر159.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بھی1.80روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی۔ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار800روپے ہوگئی۔
Wednesday, November 18, 2020
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس147.92پوائنٹس بڑھ گیا ڈالر15پیسے مہنگا،سونا 200روپے سستا
کراچی ( وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس147.92پوائنٹس کے اضافے سے40652.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ57.21فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18ارب 51کروڑ81لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت17.14فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس 40963پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں41ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب فروخت کا دباو¾ بڑھنے کے باعث40900،40800اور40700 کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس147.92پوائنٹس کے اضافے سے40652.67پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 107.58پوائنٹس کے اضافے سے17114.28پوائنٹس اور77.32پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28490.01پوائنٹس پرپہنچ گیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے218کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ142میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب51ارب97کروڑ16لاکھ روپے سے بڑھ کر 74کھرب70ارب48کروڑ97لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾ کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،نیسلے پاکستان ،کولگیٹ پامولواوروائتھ پاک سرفہرست رہے جس میںآئی لینڈ100.41روپے کے اضافے سے 1635روپے اورنیسلے پاکستان194روپے کے اضافے سے 1534.59روپے ہوگئی جب کہکولگیٹ پامولو194روپے کی کمی سے2850روپے اور وائتھ پاک 51.45وپے کی کمی سے 1007.32روپے ہوگئی ۔انٹر بینک میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے اضافہ ہوگیاجب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں بھی 1.10روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید15پیسے کے اضافے سے158.10روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے158.15روپے سے بڑھ کر158.45روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 157.90روپے سے بڑھ کر158روپے اور قیمت فروخت 158.20روپے سے بڑھ کر158.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید۱یک روپے 10پیسے کے اضافے سے184.50روپے سے بڑھ کر185.60روپے اور قیمت فروخت 186.50روپے سے بڑھ کر187.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.20روپے کے اضافے سے 205روپے سے بڑھ کر207.20روپے اور قیمت فروخت 207روپے سے بڑھ کر209.20روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ12ہزار350روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرکی کمی سے1888روپے ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار350روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 171روپے کی کمی سے96ہزار322روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے1200روپے ہوگئی ۔
Monday, November 16, 2020
بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں اضافہ
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)رواںسال 2020کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 81فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا ستمبر 2020 کےلئے بینک کو 1.76 ارب روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 81 فیصد زیادہ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دورا ن بینک کے آپریٹنگ پرافٹ میں بھی 72 فیصد کا اضافہ ہواہے اور منافع کا حجم 4.79 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ بینک کے ڈیپازٹس کے حجم میں 11 فیصد جبکہ مجموعی اثاثہ جات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians
With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...
-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...