Sunday, July 28, 2024

موت کا پروانہ یا بجلی کا بل

 




         گھر میں آٹا موجود نہیں، پکانے کے لیے سبزی موجود نہیں، صحن میں کھڑی موٹر سائیکل جس میں پٹرول نہیں تھا۔ اس کے نیچے بجلی کا بل پڑا ہوا تھا جو کہ 70,000 کا تھا۔ اُف میرے خدا کھانے کے لیے روٹی نہیں پہننے کے لیے کپڑے نہیں، رہنے کے لیے چھت اپنی نہیں۔ اے خدا تو ہی بتا یہ غریب کس در کیلئے بنائے ہیں۔
 
   .....     خود کو دلدل میں پھنسا دیکھ کر مثبت سوچنے کا بھی دل نہیں کرتا۔ آسمان کی طرف دیکھوں تو خالی، زمین کی طرف دیکھوں تو پھٹتی نہیں جو غریب کو اپنے اندر سمو لے، زمین بھی اپنے اندر تب سموتی ہے جب جسم سے جان نکلی ہو۔ بھوک سے بچوں کے رونے کی آواز کسی بانسری کے ساز سے کم نہیں بجتی اشرافیہ کے کانوں میں۔

        مہینہ گزرتے ہی ایک آفت جو بجلی کے بل کی صورت میں گرتی ہے اس سے اگر کوئی محفوظ ہے تو وہ ہیں واپڈا ملازمین اور افسران بالا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ غریب مزدور اور محنت کش کسی کھاتے میں نہیں آتے۔ جن کی تنخواہیں زیادہ ہیں ان کے بجلی کے بل بھی فری ہیں اور جو حالات کی چکی میں پس رہے ہیں ان کو ٹیکس کے ساتھ بجلی کے بوجھ تلے اس قدر دبایا جاتا ہے کہ وہ اٹھنے کے قابل نہیں رہتے۔ بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، بل دیکھ کر گمان ہوتا ہے یہ بجلی کے بل نہیں موت کا پروانہ ہیں۔ 

       بجلی کے ہائے وولٹیج تاروں میں لٹکنے کا دل کرتا ہے، ننگے تاروں والے کھمبوں والا لائن ٹرانسمیشن سسٹم خستہ حالی کا شکار بجلی کمپنیوں میں کرپشن کی داستان گوئی کر رہے ہیں۔
 
      پاکستان میں پانچویں موسم کے دوران کیے جانیوالے وعدے جس میں 300 یونٹ اور 200 یونٹ فری دینے تھے۔ اب اسطرح بھولے ہیں جیسے کبھی بولا ہی نہیں ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جو لگاتار وعدوں پر وعدے کیے جا رہی ہیں مگر شاید وہ یہ بھول گئی ہیں کہ وعدوں سے پیٹ نہیں بھرتے، روٹی سے بھرتے ہیں۔

      اسمبلی میں بیٹھے میرے نمائندے جو میرے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں ان سے میرا سوال ہے 200 یونٹ پر بل آتا ہے 3083 روپے، پھر 201 یونٹ پر 8154 روپے کیسے ہو گیا؟ یونٹ چاہے جتنی مرضی استعمال کیوں نہ ہوں ایک قیمت کیوں نہیں ہے؟ اس حساب سے ایک اضافی یونٹ 5071 روپے کا پڑا۔ اس کرپشن اور بدعنوانی کا جواب کون دے گا؟ یہ 5071 روپے کس کی جیب میں جارہے ہیں؟۔ 
 
     میرے پیارے ملک پاکستان میں حالات یہ ہیں کہ بل جمع کروانے کیلئے عورتوں کے زیورات بیچے جا رہے ہیں۔ بجلی کے بل یعنی موت کے پروانوں میں مختلف قسم کے ٹیکس اس طبقے پر لگائے جاتے ہیں جو ایک ایک قدم اٹھانے پر بھی ٹیکس دیتے ہیں۔ سب سے پہلے میٹر رینٹ جب میٹر لگوانے کیلئے بجلی کمپنیوں کو اکھٹے پیسے دیئے جاتے ہیں تو پھر کس بات کا میٹر رینٹ؟، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، ایف سی سرچارج، جنرل سیل ٹیکس اور پرائس ایڈجسٹمنٹ وغیرہ وغیرہ آخر کیوں یہ بوجھ صرف تنخواہ دار طبقے پر لگایا جاتا ہے؟۔
 
    میرے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا وہاں پر لوگ مساجد کو باقاعدہ تالے لگا کر ویڈیوز اپلوڈ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر ہم بجلی کا بل نہیں دے سکتے اور باقاعدہ سے ایک مولوی صاحب نے یہ کہا ہے 166 ہزار مسجد کا بل آیا ہے اور پورا محلہ مسجد کا بل دیتا تھا لیکن اب سب سے اکھٹا کر کے بھی بل نہیں دے سکتے۔ یہ بل اتنا زیادہ ہے تو ہمارے پاس آپشن یہ ہے ہم تالا لگا دیں، گھروں میں نماز پڑھیں اب مسجد میں اذان بھی نہیں ہو گی۔ کیونکہ ہم برداشت نہیں کر سکتے یہ ہماری صورتحال بن گئی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں۔ 

   میں قسم اٹھا کر یہ لکھتی ہوں کہ بہت سارے لوگوں نے یہ کہا ہے ہم اپنے بچوں کو بیچنے کیلئے تیار ہیں۔ اللّٰہ اکبر!!!، بہت سارے لوگوں نے کہا ہے ہم گھر اس وقت جاتے ہیں جب بیوی بچے سو چکے ہوتے ہیں، گھروں کے باہر یا سیڑھیوں پر بیٹھے رہتے ہیں کیونکہ جب گھر جاتے ہیں تو بل آیا ہوا ہوتا ہے، 60 ، 70 ہزار۔ ایک  بندہ کہتا ہے میرے گھر میں صرف 2 پنکھے چلتے ہیں 37 ہزار بجلی کا بل آیا ہوا ہے۔ 

     طلعت حسین صاحب لکھتے ہیں ہمارے پاس واحد حل یہ ہے کہ جو بچا ہے اسے لیکر اس ملک سے نکل جائیں۔ اتنے ٹیکسز دنیا بھر میں نہیں ہیں، یہودی اپنے ملک میں ٹیکس نہیں لگاتے جتنے پاکستان میں ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں، مساجد میں جہاں سے اللّٰہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی ہے وہ بھی بند کر کے رکھ دی  ہیں۔ 
 
    پنجاب حکومت سے ایک معصومانہ سوال ہے وہ یہ کہ جو پنجاب کے خاندانوں کو بجلی کا بل جو نہیں آنا تھا۔ وہ کب سے نہیں آئے گا؟، دیکھنا یہ بھی ہے کہ کرپشن اور مہنگائی کا ڈھول کون بجائے گا۔

Thursday, October 5, 2023

On October 21, prosperity is returning to Pakistan: Maryam Nawaz


 

  LAHORE: JTN Report: 

  Vice President and Chief Organizer of Muslim League (N) Maryam Nawaz has said that the youth of Pakistan were used for nefarious purposes. Focus has to be on development of Pakistan. Pakistan's prosperity is returning on October 21, Nawaz Sharif is coming to rescue the people and the country from difficulties, the good days of Pakistan are returning on October 21, Inshallah, inflation will be coming back on October 21, chief organizer Non League said. These concerns were expressed during the consultative meeting of the minority wing, the meeting was attended by senior party leader Pervez Rasheed, Maryam Aurangzeb, representatives and officials of the Christian, Sikh and Hindu community, while addressing the meeting Maryam Nawaz said Nawaz Sharif They are coming to get the people and the country out of difficulties. 

 Maryam Nawaz said that inflation was under control during the Nawaz Sharif era from 2013 to 2018. Peace and tranquility also left the country, the role of minorities in the movement of Pakistan is unforgettable, today it is very happy to see the beautiful colors of the minorities of Pakistan here, there is no minority or majority, we are all Pakistanis, Christian brothers. The way they had to stay out of their homes is very regrettable and a source of shame for all of us. I apologize on behalf of Pakistanis for the pain caused to the community. Quaid Nawaz Sharif always stood in solidarity with the minorities. 

  Nawaz Sharif was born on Christmas day. The conventions of the minority wing were very impressive and commendable, the minorities will welcome Quaid Nawaz Sharif on October 21 in a grand manner, they will pledge to develop Pakistan together at Minar-e-Pakistan, the youth of Pakistan have been used for nefarious purposes. , rivers of fire and blood have been shed, by the grace of Allah Almighty all conspiratorial roles have reached their end, forget everything and focus on the development of Pakistan. Nawaz Sharif has fulfilled every promise to the nation, now economically. But will fulfill the promise of making Pakistan self-reliant. 

  We will strengthen Pakistan by making the voice of the minorities strong and energetic at the national level. Violation of the rights of minorities is a violation of the ideology of Pakistan and the promises and orders of the father of the nation, Hazrat Quaid-e-Azam. Muslim League (N) is the representative and largest party of non-Muslim Pakistanis. It may be overlooked, Quaid Nawaz Sharif never discriminated between the rights of Muslim and non-Muslim Pakistanis. Quaid Nawaz Sharif will give the vision of Pakistan's development on October 21, the agenda of protecting the rights of non-Muslim Pakistanis according to the constitution, as an independent Pakistan was created, now he will create a free Pakistan from debt, inflation and economic misery. 

  Inshallah, Minar Pakistan had dreamed of an Islamic democratic welfare state, now Minar Pakistan will make another historic pledge to bring economic freedom to Pakistan. Maryam Nawaz said that seeing the Sikh community reminded her of her grandfather's birthplace, Amritsar. Grandfather's house was converted into a gurdwara in Amritsar. Prayer messages always come from Amritsar. We are all Pakistanis. They are as important stack loaders as we are. Maryam Nawaz Sharif said that all the elements involved in Jaranwala tragedy should be punished. Minority wing conventions at the divisional level were very impressive and commendable.


#Maryam Nawaz #Nawaz Sharif #Muslim League (N) #Pakistan #Politics #jtn #journal tele network

Wednesday, September 13, 2023

Nawaz Sharif will come to Pakistan on October 21



London: JTN Report: 

The date of return of former Prime Minister and leader of Muslim League (N) Nawaz Sharif has been fixed. A meeting of Muslim League (N) was held in London under the chairmanship of Nawaz Sharif in which Shahbaz Sharif, Sulaiman Shahbaz, Hassan Nawaz, Khawaja Asif and other leaders participated. In the meeting, Nawaz Sharif's return home and the strategy of the elections were discussed, while the PPP's position regarding the elections was also discussed.


Former Prime Minister Shehbaz Sharif said in a statement that Nawaz Sharif will return home on October 21 and he will be welcomed in a grand manner. Nawaz Sharif will be welcomed in Lahore and rallies will be organized for him in different areas of the country. It should be noted that former Prime Minister Nawaz Sharif went to UK for treatment in November 2019. Earlier, the leaders of Muslim League (N) have announced that Nawaz Sharif will face the law regarding his cases after returning home and he will also lead the election campaign. The League leadership has also directed the former members of assembly, ticket holders and leaders to speed up the campaign on the public level regarding the return of Nawaz Sharif and its importance, in which the people will be informed about the plans of the Nawaz era.


Muslim League (N) President and former Prime Minister Shehbaz Sharif has said that conducting elections is the constitutional duty of the Election Commission, I will welcome my leader in Lahore. Talking to the media in London, former Prime Minister Shehbaz Sharif said that Nawaz Sharif ended load shedding in the country, if it was not for the 2018 Jharlo election, today Pakistan would have been far ahead in the field of development. Shahbaz Sharif said that Nawaz Sharif will reach Lahore on October 21, the whole of Pakistan is waiting for the return of Nawaz Sharif, after the return of Nawaz Sharif, the journey of development will begin again.


The former prime minister said that Nawaz Sharif was not deprived of power, the people were deprived of development and prosperity, the continuity of development was broken by the Jharlo election of 2018, Nawaz Sharif was deprived of power under a conspiracy. He said that Nawaz Sharif made the country a nuclear power, Nawaz Sharif was offered 5 billion dollars for not detonating nuclear weapons, Nawaz Sharif did nuclear detonation and said that the interest of Pakistan comes first.


Shahbaz Sharif said that it is the responsibility of the Election Commission to conduct elections under the new census, the Election Commission should fulfill its constitutional responsibility, he said that Nawaz Sharif will be given a grand welcome on his return home. On this occasion, PML-N leader Muhammad Nawaz Sharif said that it was very sad to hear the death of Rana Maqbool Ahmed, Rana Maqbool Ahmed was our long-time colleague.


#Shahbaz Sharif #PML-N #leader of Muslim League (N) #former Prime Minister #Shehbaz Sharif  #Pakistan #jtnpk #jtnonline #jtn #journal tele network #

Friday, January 15, 2021

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی سٹاف نرس کرونا سے زندگی کی بازی ہار گئی

پشاور(عمران رشید:کرائمز رپورٹر)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع صوبہ کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا وباء کی شکار سٹاف نرس موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی- 

تفصیلات کے مطابق کرونا نے ایک اور نرس کی جان لے لی۔سٹاف نرس راج بی بی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کرونا سے مقابلہ کرتے ہوے  شہید ھو گیں ہیں ۔

پرونشنل نرسنگ ایسوایشن خیبر پختونخوا کی سیکرٹری انور سلطانہ نے تصدیق کر دی ہے کہ کرونا کیوجہ سے ابھی تک پورے صوبے میں 6 نرسز شہید ہو گئ ہے۔پشاور کی 4 ایک ایبٹ اباد اور ایک کوہاٹ کی نرس ان شہید ہونے والی نرسوں میں شامل ہیں۔



واٹس ایپ کا متبادل سگنل ایپ کی ڈاﺅن لوڈنگ میں ہوشربا اضافہ

 سگنل کا اینکرپشن سافٹ ویئر اوپن سورس ہے اور اس میں دیگر کے مقابلے میں بگ اور نقائص بہت کم ہے،رپورٹ

لندن(جے ٹی این نیوز)واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کی بعد سے ہی صارفین واٹس ایپ کی حریف کمپنیوں کا رخ کررہے ہیں، صارفین میسیجنگ ایپ سگنل کا رخ کر رہے ہیں جبکہ برطانوی عوام ٹیلی گرام ایپ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سگنل ایپ کی ڈاﺅن لوڈ میں اضافے کے بعد سگنل ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آچکی ہے اور واٹس ایپ کا دور دور تک پتہ نہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر ٹیلی گرام ہے اور پارلر جیسی ایپ بھی اس فہرست میں شامل ہے۔امریکا، برطانیہ، جرمنی ، فرانس، لبنان اور دیگر ممالک سے ڈانلوڈ ہونے والی پہلی ایپ سگنل ہی ہے جبکہ بھارت، برازیل اور سنگاپور میں یہ تیسری سب سے زیادہ ڈان لوڈ ہونے والی ایپ بھی ہے۔

 سگنل میں بھی ایک سے دوسرے کنارے (اینڈ ٹو اینڈ)سخت اینکرپٹڈ معیار رکھا گیا ہے۔ سگنل کا اینکرپشن سافٹ ویئر اوپن سورس ہے اور اس میں دیگر کے مقابلے میں بگ اور نقائص بہت کم ہے۔ دوسری جانب یہ پیش رو ایپس کی طرح میٹاڈیٹا بھی استعمال نہیں کرتا۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔




750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

راولپنڈی (جے ٹی این نیوز) 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) 15 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی جس کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ایک ،دوسرا انعام پانچ لاکھ روپے کے تین اور تیسراانعام9300 روپے فی کس 1696کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کےے جائیں گے ۔

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...