پشاور(عمران رشید:کرائمز رپورٹر)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع صوبہ کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا وباء کی شکار سٹاف نرس موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی-
تفصیلات کے مطابق کرونا نے ایک اور نرس کی جان لے لی۔سٹاف نرس راج بی بی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کرونا سے مقابلہ کرتے ہوے شہید ھو گیں ہیں ۔
پرونشنل نرسنگ ایسوایشن خیبر پختونخوا کی سیکرٹری انور سلطانہ نے تصدیق کر دی ہے کہ کرونا کیوجہ سے ابھی تک پورے صوبے میں 6 نرسز شہید ہو گئ ہے۔پشاور کی 4 ایک ایبٹ اباد اور ایک کوہاٹ کی نرس ان شہید ہونے والی نرسوں میں شامل ہیں۔