Friday, January 15, 2021

750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

راولپنڈی (جے ٹی این نیوز) 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) 15 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی جس کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ایک ،دوسرا انعام پانچ لاکھ روپے کے تین اور تیسراانعام9300 روپے فی کس 1696کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کےے جائیں گے ۔

دبئی میں مقیم پاکستانی نے بنگلہ دیشی بھائی کی سزا کم کروا دی

دبئی(جے ٹی این نیوز )متحدہ عرب امارات میں روزگار کی غرض سے لاکھوں پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی مقیم ہیں۔ حکومتوں کی سطح پرممالک کے تعلقات جو بھی ہیں، تاہم امارات میں یہ لوگ بہت سلوک اور محبت و امن سے رہتے ہیں اور اکثر مشکلات کے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نیک کام دبئی میں مقیم ایک پاکستانی نے بھی کیا جس نے ابتدائی عدالت کی جانب سے بنگلہ دیشی ملزم کو سنائی گئی لمبی سزا میں اہم گواہی دے کر اسے کم کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک بنگلہ دیشی کو اپنے ہم وطن کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے پر چھ سال قید اور ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا دی تھی، جس کےخلاف ملزم نے اپیل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جہاں پاکستانی نے وقوعہ کے بارے میں گواہی دے کر اس کی سزا کم کروا دی۔یہ واقعہ راس الخور میں پیش آیا جہاں 29 سالہ بنگلہ دیشی کا اپنے ساتھی کارکن زبانی جھگڑا پرتشدد لڑائی میں بدل گیا،جس دوران ملزم اپنے ساتھی کو چاقو کے وار کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا مگر پولیس نے اس کا سراغ لگا کر چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔

 ابتدائی عدالت نے بنگلہ دیشی کو چھ سال قید کی سزا سنائی تھی تو اس نے اپیل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔جہاں 40 سالہ پاکستانی گواہ نے بتایا صبح ساڑھے سات بجے وہ ایک مسجد کے باہر کھڑا تھا جب اس نے ملزم کو ایک قریبی بلڈنگ کی سیڑھیوں کے نیچے چھپے ہوئے دیکھا۔تھوڑی دیر بعد ایک اور شخص آیا اور اس سے زبانی جھگڑا کر دیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے اور پھر لاٹھیوں سے بھی حملہ کیا۔ 

ملزم کے ہم وطن نے اس کے سر پر لاٹھی کا وار کیا جس سے اس کے ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا۔ اس کے بعد ملزم نے طیش میں آ کر چاقو نکال کر ساتھی کارکن کو گھونپ دیا۔ ان کا جھگڑا دیکھ کر لوگ اکٹھے ہو گئے اور ملزم سے چاقو چھین لیا۔ اتنی دیر میں وہ وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ عدالت نے اس جھگڑے کی ساری کہانی پاکستانی گواہ سے سننے کے بعد ملزم کی چھ سال کی سزا گھٹا کر 6 ماہ کر دی۔ اس اہم گواہی پر بنگلہ دیشی نے پاکستانی گواہ کا ڈھیر شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی عرب حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروسز کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض(جے ٹی این نیوز) سعودی وزیر نقل وحمل اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین انجینئر صالح الجاسر نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی سو فیصد سعودائزیشن کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب ایپلی کیشن ٹیکسیوں، کمپنیوں اور نجی ٹیکسیوں کے شعبے میں سو فیصد سعودائزیشن کا عمل یقینی بنایا جائے گا جہاں کسی غیرملکیوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد مقامیوں کو بڑی تعداد میں نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ آئندہ ایپلی کیشن ٹیکسیوں، کمپنیوں اور نجی ٹیکسیوں سے متعلق کام صرف سعودی شہریوں کے لیے ہوں گے، سعودی نوجوانوں نے ٹرانسپور ٹ کے شعبے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، نئی حکمت عملی سے ان کی اہداف مزید وسیع ہوں گے اور کامیابیاں ملیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودیوں کے سامنے آنے کی بدولت غیرملکی کارکنوں کا تناسب چار فیصد رہ گیا ہے، جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس میں مزید اسامیاں مقامیوں کے لیے ہوں گی۔سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں متعلقہ ادارے پروگرامز بھی چلا رہے ہیں۔


سی ڈی سی بذریعہ راست (RAAST) پاک ©ڈیٹا کام لمیٹڈ کے کیش ڈیوڈنڈسے منسلک

 

 راچی (جے ٹی این نیوز) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی

 (CDC)نے کامیابی کےساتھ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے کیش ڈیوڈنڈ کو اسٹیٹ بینک کے راست (RAAST)پے منٹ گیٹ وے کے ذریعے پراسس کرکے ملک میں ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ سی ڈی سی اور پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ دونوں کیلئے نہایت مسر ت کا موقع ہے کہ دونوں کمپنیوں کو پاکستان میں پہلی بار نئے اور تیز ترین پے منٹ گیٹ وے راست کو استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان نے 11جنوری کو راست کا افتتاح کیا تھا۔ اس پراجیکٹ پر سی ڈی سی اورسٹیٹ بینک آف پاکستان گزشتہ ایک سال سے کام کررہے ہیں۔ سی ڈی سی اب راست پر موجود تمام بڑے بینکوں کےساتھ منسلک ہے اور تمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کو زیادہ موئثر انداز میں پراسس کیا جائے گا۔ 

اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہا یہ واقعی ایک اہم کامیابی ہے کہ راست کو تمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کیلئے سی ڈی سی کےساتھ لانچ اور آپریشنل کیا گیا ہے۔ یہ طریقہ کار شفافیت، تحفظ، کارکردگی اور لاگت میں کمی کے لحاظ سے ہمارے امور کی انجام دہی میں شاندار بہتری لائے گا۔ ہمیں یقین ہے راست کی مدد سے پاکستان کے ادائیگیوں کے منظرنامے میں مکمل تبدیل آئے گی۔

 سی ڈی سی اس اہم سنگِ میل کے حصول اور مارکیٹ میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیابی کے موقع پرسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیوریٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سپورٹ اور رہنمائی پر مشکورہے۔سٹیٹ بینک نے بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کے اداروں کے درمیان پل اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کیلئے گیٹ وے کی حیثیت سے سی ڈی سی پر اعتماد کیا ہے اور سی ڈی سی اسٹاک ایکسچینج میں روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس سے متعلق ہزاروں کی تعداد میں ٹرانزکیشنز کررہا ہے۔اب تک تقریباً 2000روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ ہولڈرز سی ڈی سی کی اس سہولت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے نہایت موئثر انداز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کا مجموعی تخمینہ تقریباً375ملین روپے (2.5ملین ڈالر)ہے۔ 




بینک آف خیبر کا صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا اجرا

پشاور,,,,-= بینک آف خیبر ڈیجیٹل موبائل ایپ کا افتتاح کردیا گیا- افتتاح بینک آف خیبر کے چئیرمن بورڈ آف ڈائریکٹرز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان نے کیا- تقریب میں سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا عاطف رحمان سمیت ایم ڈی خیبر بنک احسان اللہ احسان اور بنک کے سینئر حکام نے شرکت کی- ایپ کے اجراءبینک کو مارکیٹ شیئر میں اضافہ کرنے، بینک کے آپریشنز کی استعداد میں بہتری لانے اور آپریشنل لاگت میں کمی کر کے پائیدار ترقی جیسے کارپورٰیٹ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا- 190برانچوں پر مشتمل خیبر پختونخو ا کے سب سے مستحکم بینک، دی بینک آف خیبرنے اپنے بینکنگ آپریشنز کو کامیابی سے جدید ترین بینکنگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرلیا ہے-ایپ کے ذریعے بینک اپنے کسٹمرز کو اب مختلف قسم کی بینک پراڈکٹس اور سروسز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کرنے کے قابل ہو گیا ہے بینک آف خیبر کے کسٹمرز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینک کی بہترین پراڈکٹس اور سروسز سے مستفید ہو سکیں گے۔اڑھائی لاکھ سے زائد کسٹمرز موبائل ایپلیکیشن سے مستفید ہوسکیں گے .نئی ایپلیکیشن سے فنڈز فوری ٹرانسفر، بیلنس چیک، موبائل ٹاپ اپ، آن لائن شاپنگ جیسی تمام سہولیات فراہم ہوں گی-بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمن ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بنک کا کم عرصے میں ڈیجیٹل ایپ پر منتقل ہونا بڑی کامیابی ہے جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی سہولت کے مطابق نئی سروسز فراہم کرنا ہوں گی.سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عالمی وباءکورونا کے چیلنجز کے باوجود ہم نے پندرہ ماہ سے بھی کم مدت میں بینک کوجدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا ہے بینک کی مینجمنٹ اور ٹیکنیکل ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم و ہمت کے بغیر ہم یہ سنگ میل حاصل نہیں کر سکتے تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر نے اپنے سٹاف کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے اور ایپ کے اجراءپرمبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بینک نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر کم عرصے میں منتقل ہوکر اہم سنگ میل عبور کر لےا ہے انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی بینک آف خیبر کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا-

Monday, December 21, 2020

صنعتی اداروں کی شرح نمو میں 5.5فیصد اضافہ

اسلام آباد( وائی سی پی نیوز)گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم ) کی شرح نمو میں 5.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں جولائی تا اکتوبر 2020کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح ترقی 5.5فیصد تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020مسلسل دوسرا مہینہ ہے جس میں بڑے صنعتی اداروںکی شرح نمو گذشتہ ماہ کے مقابلہ میں زائد رہی ہے اور پاکستان میں کووڈ19کی دوسری لہر کے باوجود ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں اضافہ حوصلہ افزا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق 15بڑی صنعتوں میں سے 9صنعتی شعبوں کی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 6مختلف بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں 6.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ ستمبر 2020کے مقابلہ میں اکتوبر2020کے دوران شعبہ کی شرح نمو میں 3.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2020کے دوران جولائی تا اکتوبر 2020کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 2.2اور نان مٹیک منرلز کے شعبہ کی ترقی 22.9فیصد رہی ہے۔ اسی طرح فرٹیلائیزر کے شعبہ کی شرح نمو بھی 6فیصد جبکہ فوڈ، بیوریج اور تمباکو کی صنعتوں کی شرح ترقی میں بھی 12.2فیصد اور کیمیکلز مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی شرح نمو بھی 9.2فیصد تک بڑھ گئی۔ اسی طرح پیپر اینڈ بورڈ کے شعبہ کی شرح نمو میں 10.4فیصد، ادویہ سازی کے شعبہ میں 13.5فیصد اور پٹرولیم کے شعبہ کی شرح ترقی میں 1.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب آٹو موبائیلز کے شعبہ کی شرح نمو میں 1.6فیصد کمی ہوئی ہے تاہم کمی کے رجحان میں بہتری ہو رہی ہے اور اسی طرح آئرن اینڈ سٹیل کی صنعت کی شرح ترقی میں 5.4فیصد ، انجینئرنگ مصنوعات 34فیصد اور پراڈکٹس 43فیصد اور جولائی تا اکتوبر 2020کے دوران لکڑی کی مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی ترقی میں بھی 64فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Thursday, December 10, 2020

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس102.25 پوائنٹس بڑھ گیا اوپن مارکیٹ میںڈالر30پیسے مہنگا

کراچی (وائی سی پی نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میںدوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس102.25 پوائنٹس کے اضافے سے42204.03پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور52.92فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 24ارب78کروڑ86لاکھ روپے گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت6.93فیصدزائد رہا۔ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازمیں سرمایہ کار تذبذ ب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس42024پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی آگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 42350پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.25پوائنٹس کے اضافے سے 42204.03پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس98.41 پوائنٹس کے اضافے سے29575.17 پوائنٹس اورکے ایس ای30انڈیکس 57.95پوائنٹس کے اضافے سے 17691.26پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 162میں کمی اور23کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب14ارب44کروڑ90لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب39ارب23کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں یونی لیور فوڈز1002روپے کے اضافے سے14500روپے اورنیسلے پاکستان150روپے کے اضافے سے6750روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو 32.50روپے کی کمی سے1567.50روپے اورصنوفی ایونٹس22.50روپے کی کمی سے777.50روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.35روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید192.30روپے سے بڑھ کر193روپے اور قیمت فروخت194.30روپے سے بڑھ کر194.40روپے ہوگئی جبکہ 1.70روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.30روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت 214روپے سے بڑھ کر215.50روپے پر جا پہنچی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ11ہزار200روپے کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت4 ڈالرکی کمی سے1864ڈالر رہی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ11ہزار200اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے 95ہزار336روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1220روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...