Thursday, October 1, 2020

سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، انڈیکس میں 632.88پوائنٹس کمی ، سرمایہ کاروں کو 85ارب 81کروڑ کانقصان

کراچی(وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 632.88 پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص فروخت کا دباو¾ بڑھنے کے باعث 72.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 85 ارب 81 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 33.95فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس41439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے40496پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس632.88پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس264.83 پوائنٹس کی کمی سے 17205.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 325.26پوائنٹس کی کمی سے28969.98پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ304میں کمی اور15کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب43ارب9کروڑ89لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے8500روپے اورباٹا پاک 62.96روپے کے اضافے سے 1683.96روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان100روپے کی کمی سے 6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل73.50روپے کی کمی سے906.50روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید20پیسے کم ہوگئی جب کہ یورو کی قدر 25پیسے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.85روپے سے گھٹ کر165.65روپے اور قیمت فروخت166.05روپے سے گھٹ کر165.85روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید165.90روپے سے گھٹ کر165.70روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر166روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید192.75روپے سے بڑھ کر193روپے اور قیمت فروخت194.75روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے اور قیمت فروخت214روپے مستحکم رہی۔مقامی صراافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمت فی تولہ قیمت300روپے کی کمی سے ایک لاکھ11ہزار800روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کی کمی سے1886ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 11ہزار800روپے کا ہو گیاجب کہ دس گرام سونے کی قیمت258روپے کی کمی سے 95ہزار850روپے پر آ گئی۔

Wednesday, September 30, 2020

سہیل لاشاری پاک ایران جوائنٹ چیمبر کے صدر منتخب

لاہور(وائی سی پی نیوز) انجینئر سہیل لاشاری سال 2020-21 کے لئے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب ہوگئے۔پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی شیر علی بنگلزئی سینئر نائب صدر اور سید دوست محمد نائب صدر منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر انجینئر سہیل لاشاری 2005 میں بطور سینئر نائب صدر اور 2014 بطور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔سہیل لاشاری نے Sozo Amusement Park قائم کیا اور وہ لاہور چیمبر کے ساتھ سرگرم عمل رہ کر کاروباری کمیونٹی کی خدمت بھی کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے Horticulture، Hospitality and Tourism ، اورFruits and Vegetables سے متعلق لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ لاہور چیمبر ثالثی سنٹر کے ایک معتبر ثالث اور بانی سربراہ بھی ہیں ۔دریں اثنا، گروپ کے چیئرمین حاجی جمعہ خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نومنتخب عہدیداران تاجر برادری کی سہولت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پورے عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ ان کی خدمت کریں گے۔

کارفرسٹ نے ملتان میںاپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا

ملتان( وائی سی پی نیوز)ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی اور کارفرسٹ کے سی ای او راجہ مراد خان نے ملتان میں کارفرسٹ آپریشنز کا افتتاح کردیا۔ پریس کے ممبروں سے بات کرتے ہوئےزین اور مراد دونوں نے ٹیک کمپنیوں کے لئے ملازمت کے پائیدار مواقعوں کے بارے میں بات کی۔ کارفرسٹ کے سی ای او نے پریس کے ممبروں کے ساتھ کمپنی کا وژن، خدمات اور مصنوعات شیئر کیں۔ مخدوم زین قریشی، ممبر قومی اسمبلی نے کہا: ''ملتان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی انڈسٹری کو درپیش سب سے بڑا چیلنج قابل اعتماد ذرائع اور فوری ادائیگی تھا، کارفرسٹ براہ راست ان مسائل کو دھوکہ دہی کے کسی بھی عنصر کو ختم کرنے کے ساتھ حل کرتا ہے۔ فوری معائنہ اور ادائیگی کا نظام۔ عصر حاضر کی دنیا کو ان تمام وجوہات کی بنا پر ہمارے مسائل کے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید حل کی ضرورت ہے، ہم ملتان میں کارفرسٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی خوشحالی کے لئے دعا گوہیں۔©"پریس کے ممبروں سے بات کرتے ہوئے، راجہ مراد خان، سی ای او اور شریک بانی کارفرسٹ، نے کہا، ''کارفرسٹ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اور گجرات کے ساتھ، پورے پاکستان میں ترقی اور توسیع کا بتدریج نظریہ رکھتا ہے۔ ہم کارفرسٹ کی قابل بھروسہ خدمات کی زبردست مانگ کے جواب میں ملتان آئے ہیں۔ ملتان میں لوگ اپنی گاڑیوں کا معائنہ، قیمت، اور ایک ہی چھت کے نیچے فروخت کرنے کے قابل ہوسکیں گے، جو ایک گھنٹہ میں اپنی کار کی پوری ادائیگی وصول کریں گے۔"

انفینکس کا زیرو 8کے اجراءکےلئے عاطف اسلم کے ساتھ اشتراک

اسلام آباد(وائی سی پی نیوز) پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈInfinix اپنے جدید ترین فلیگ شپInfinix Zero 8 متعارف کروانے کےلئے تیارہے جس کےلئے نامور پاپ میوزک اسٹارعاطف اسلم کے ساتھ اشتراک کیا گیاہے۔ اس برانڈ کا شمارملک کے سب سے زیادہ پسندیدہ ناموں میں ہوتا ہے جس کے مقبول ترین Zero 8کےلئے پاکستان بھر میں بے چینی کے ساتھ انتظارکیا جارہاہے۔پاکستان کے شہرت یافتہ موسیقار اور دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عاطف اسلم Infinixفیملی کے ساتھZero 8کےلئے آفیشیل برانڈ ایمبسیڈرمنسلک ہوگئے ہیں۔یہ اشتراک Infinix کی مارکیٹ پوزیشن میں اضافے اور مارکیٹ میں تخلیق ، آزادی اور عظمت کی پروڈکٹ پیش کرنے کے تصور کو اجاگر کرے گا۔ نامور موسیقاروگلوکار کا Infinixکے ساتھ اشتراک دنیا کےلئے ہماری جدید ترین ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹس کی قدروقیمت میں اضافہ کا سبب ہوگا جو لوگوں کی زندگیوں کو بھرپور لطف فراہم کرتی ہیں۔"ہمیں بہت خوشی ہے کہ عاطف اسلم Infinix فیملی میں ہمارے جدید ترین فلیگ شپ کےلئے برانڈایمبیسیڈر بن گئے ہیں اور ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں" یہ کہنا تھا Infinixپاکستان کے سی ای او جو ہو(Joe Hu) کا، انہوں نے مزید کہا"ہم اپنے اپنے صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات استوار رکھنے کے خواہشمند ہیں جو انتہائی بلندی R&Dسے شروع ہوتے ہیں تاکہ ہم جان سکیں کہ صارفین کیا چاہتے ہیں اور ہمارا مقصد ان کی توقعات کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔ اسی بناءپر Infinix پاکستانیوں کا نمبر1انتخاب ہے۔"شاندار Zero 8،Android v10 سسٹم پر کام کرتا ہے اور MediaTek Helio G90T چپ سیٹ،128 GB ROM اور 8 GB RAMسے آراستہ ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس 463.41پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 5پیسے سستا،سونا 800روپے مہنگا

کراچی(وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 74 ارب 29 کروڑ 54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾کے لحاظ سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت34.09روپے کے اضافے سے1353.19روپے اورآئی سی آئی پاکستان32.34روپے کے اضافے سے 711.60روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان90روپے کی کمی سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس69.59روپے کی کمی سے854.40روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے سے کم ہو کر165.85روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے کم ہو کر166.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے بڑھ کر192.75روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.75روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر212روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی ۔ سٹاک مارکیٹ

Tuesday, September 29, 2020

آٹھویں ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب

لاہور(وائی سی پی نیوز) فیڈریشن برائے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کی طرف سے اسلام آباد میںنجی ہوٹل میں سالانہ ٓآٹھویں ایف پی سی سی آئی (FPCCI) ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیزچئیر مین گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتا ل کو ایف پی سی سی آئی(FPCCI) اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا ۔خوشی کے اس موقع پرگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے روح رواں پروفیسرڈاکٹر عامر عزیز نے اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر ایف پی سی سی آئی(FPCCI) کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ ملنا گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز اور مخیرحضرات کی بے لوث خدمات اور ہمارے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان بالخصوص غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے اور گھرکی ہسپتال کی انتظامیہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاو¾ن کے دوران گھرکی ہسپتال کے آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ میں 4ہزارسے زائد آپریشنز کیے ہیں جو کہ عالمی ریکارڈہے۔ انہوں نے بتا یا کہ گھرکی ہسپتال میں(Cyberknife) سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم (کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ترین طریقہ علاج) کے تعمیراتی کام کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب سائبر نائف مشین کی installationکا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔جس سے پاکستان کی عوام بالخصوص غریب اور مستحق لوگ مستفید ہوسکیں گے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چئیر مین گھرکی ہسپتال کا کہنا تھا کہ پہلے سپائن سنٹر ہونے کی وجہ سے گھرکی ہسپتا ل کا شمار پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتاہے ۔گھرکی ہسپتال ہے خلوص نیت سے صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے ملک کے مستحق مریضوں کی بغیر کسی معاوضے کے خدمت و مدد کر رہا ہے۔ یہ بات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں کہ یہ ادارہ کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہاہے اور لوگ اس سے کس طرح مستفید ہورہے ہیں ۔

شیریں ارشد لاہور چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی رُکن منتخب

لاہور(وائی سی پی نیوز)پیاف فا¶نڈرز الائنس کی شیریں ارشد خان خواتین کے لئے مخصوص ایک نشست پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوگئیں۔شیریں ارشد خان انٹرپرینیوراور سیاستدان ہیں جنہوں نے 2008 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔شیریں ارشد خان ویمن چیمبر آف کامرس بہاولپور اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی رکن بھی ہیں اور 2019 میں فیڈریشن آف پاکستان کی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ویمن بزنس ریفارمز اور ویمن انٹرپرینیور سے متعلق لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں ریسورس سنٹر کی سربراہی بھی کرچکی ہے۔

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...