JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Tuesday, September 29, 2020
آٹھویں ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب
لاہور(وائی سی پی نیوز) فیڈریشن برائے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کی طرف سے اسلام آباد میںنجی ہوٹل میں سالانہ ٓآٹھویں ایف پی سی سی آئی (FPCCI) ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیزچئیر مین گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتا ل کو ایف پی سی سی آئی(FPCCI) اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا ۔خوشی کے اس موقع پرگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے روح رواں پروفیسرڈاکٹر عامر عزیز نے اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر ایف پی سی سی آئی(FPCCI) کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ ملنا گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز اور مخیرحضرات کی بے لوث خدمات اور ہمارے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان بالخصوص غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے اور گھرکی ہسپتال کی انتظامیہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاو¾ن کے دوران گھرکی ہسپتال کے آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ میں 4ہزارسے زائد آپریشنز کیے ہیں جو کہ عالمی ریکارڈہے۔ انہوں نے بتا یا کہ گھرکی ہسپتال میں(Cyberknife) سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم (کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ترین طریقہ علاج) کے تعمیراتی کام کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب سائبر نائف مشین کی installationکا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔جس سے پاکستان کی عوام بالخصوص غریب اور مستحق لوگ مستفید ہوسکیں گے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چئیر مین گھرکی ہسپتال کا کہنا تھا کہ پہلے سپائن سنٹر ہونے کی وجہ سے گھرکی ہسپتا ل کا شمار پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتاہے ۔گھرکی ہسپتال ہے خلوص نیت سے صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے ملک کے مستحق مریضوں کی بغیر کسی معاوضے کے خدمت و مدد کر رہا ہے۔
یہ بات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں کہ یہ ادارہ کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہاہے اور لوگ اس سے کس طرح مستفید ہورہے ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians
With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...
-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...
No comments:
Post a Comment