Monday, September 28, 2020

مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے،ڈاکٹر محمود اختر

فیصل آباد (وائی سی پی نیوز) لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود اخترنے کہا ہے کہ اگرچہ مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے لیکن اس ضمن میں ضروری اقدامات کو مد نظر نہ رکھا جا رہا ہے جس سے مرغی خانوں میں بیماریاں بھی پھیلنے کے خدشات موجود رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یو ں تو بہت سی صنعتوں میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے لیکن جو ترقی مرغبانی کے میدان میں ہوئی اورہو رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز ، سائنسدانوں ،ماہرین لائیوسٹاک اور تاجروں نے بڑی لگن اور شب و روز کی محنت سے اسے بام عروج تک پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں ماحول کنٹرول سسٹم اشد ضروری ہے اسلئے اگر برائلر فارم لگانامقصود ہوتو کم از کم 25ہزار کی گنجائش کا شیڈ ہونا اور اگر انڈے والی مرغی رکھنا ہو تو کم ازکم 30ہزار لیئر مرغی کارکھنا اشد ضروری ہے تاکہ پولٹری فارم سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ جس جگہ پر پولٹری فارم لگانا مطلوب ہو اس جگہ کے پانی کا پہلے لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہے تاکہ اس بات کا علم ہو سکے کہ یہ پانی مرغیوں کیلئے مفید ہے یا نہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ایسی جگہ پر فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے کہ جہاں بارش کا پانی کھڑا رہنے، سیلاب آنے یا بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اگر مجوزہ پولٹری فارم کے ساتھ چاول یا دھان کی فصل کاشت کی جاتی ہو تو ایسی زمین کے ساتھ بھی پولٹری فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

No comments:

Post a Comment

Five Predictions for 2026

                 Ah, what a time it was when film advertisements were published in newspapers, a person's heart would be happy just by...