Friday, September 25, 2020

اشرف بھٹی کی جانب سے پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک اور معیشت کی ترقی کےلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کےلئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے ،پاکستان کو قرضوں چھٹکارا اور معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسی فضا کو فروغ دیا جائے جس سے امن بر قرار رہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں متعدد بار میثاق معیشت کی بات ہو چکی ہے لیکن اس پر عملی پیشرفت نہیں کی گئی ۔ اب حالات کا تقاضہ ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر اس جانب پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حوالے سے چیمبرز کے عہدیداروں کو آگاہ کیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔علاوہ ازیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے رہنماﺅں نے آل پاکستان انجمن تاجرن کے مرکزی صدر اشرف بھٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اشرف بھٹی کی جانب سے پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیمبر کے انتخابات میں رواں سال بھی پیا ف فاﺅنڈرز الائنس اپنی کامیابی کی روایت کو بر قرار رکھے گا۔

No comments:

Post a Comment

PTI protests across Europe, demands release of leaders including Imran Khan

Slogans of 'Stop oppression, give political opponents the right to live' were raised in protests in Paris, Barcelona and other Europ...