Friday, September 25, 2020

کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کا منظور شدہ اور کنگی کی بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کا حامل بیج1200 روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے12 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت امسال کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی منظور شدہ اور کنگی کے خلاف قوتِ مدافعت رکھنے والا بیج کے تھیلے سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے یہ بات وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زراعت ہاو¿س لاہور میں گندم کی آئندہ فصل کی پیداواری حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات محمد رفیق اختر اور ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ عبدالقیوم سمیت دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیرزراعت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے بتایا کہ کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کا منظور شدہ اور کنگی کی بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کا حامل بیج1200 روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبہ کے تحت جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لئے جڑی بوٹی مار زہروں اورکلر زردہ زمینوں کی اصلاح کے لئے جپسم پر50 فیصد سبسڈی بھی دی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری(زیرو ٹیلج ڈرل،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور شیلرز)بھی رعایتی قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ہدایت کی کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت دئیے گئے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جائیں۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ فارمز ڈے کا انعقاد کی ہدایت کی تاکہ کاشتکار اپنی گندم کی فصل سے بھرپور پیداوار لے سکیں۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں کاشتکاروں کی خوشحالی سرِ فہرست ہے اور انشاء اللہ گندم کے کاشتکاروں کو اس سال بھی ا±ن کی فصل کا بہتر معاوضہ ملے گا۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...