JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Friday, September 25, 2020
کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کا منظور شدہ اور کنگی کی بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کا حامل بیج1200 روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کیا جائے گا
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے12 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری منصوبہ
پر عملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت امسال کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی منظور شدہ
اور کنگی کے خلاف قوتِ مدافعت رکھنے والا بیج کے تھیلے سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے
یہ بات وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زراعت ہاو¿س لاہور میں گندم کی
آئندہ فصل کی پیداواری حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران
کہی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر
محمد انجم علی،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات محمد رفیق اختر اور ڈائریکٹر کراپ
رپورٹنگ عبدالقیوم سمیت دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیرزراعت پنجاب کو
بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے بتایا کہ
کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کا منظور شدہ اور کنگی کی بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کا
حامل بیج1200 روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبہ کے
تحت جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لئے جڑی بوٹی مار زہروں اورکلر زردہ زمینوں کی اصلاح
کے لئے جپسم پر50 فیصد سبسڈی بھی دی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو جدید زرعی
مشینری(زیرو ٹیلج ڈرل،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع
ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور شیلرز)بھی رعایتی قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر
وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ہدایت کی کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار
میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت دئیے گئے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے
جائیں۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار
کے لئے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک
میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ فارمز ڈے کا انعقاد کی ہدایت کی تاکہ کاشتکار اپنی
گندم کی فصل سے بھرپور پیداوار لے سکیں۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ
حکومت کی ترجیحات میں کاشتکاروں کی خوشحالی سرِ فہرست ہے اور انشاء اللہ گندم کے
کاشتکاروں کو اس سال بھی ا±ن کی فصل کا بہتر معاوضہ ملے گا۔
اشرف بھٹی کی جانب سے پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک اور معیشت کی ترقی کےلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کےلئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے ،پاکستان کو قرضوں چھٹکارا اور معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسی فضا کو فروغ دیا جائے جس سے امن بر قرار رہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں متعدد بار میثاق معیشت کی بات ہو چکی ہے لیکن اس پر عملی پیشرفت نہیں کی گئی ۔ اب حالات کا تقاضہ ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر اس جانب پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حوالے سے چیمبرز کے عہدیداروں کو آگاہ کیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔علاوہ ازیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے رہنماﺅں نے آل پاکستان انجمن تاجرن کے مرکزی صدر اشرف بھٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اشرف بھٹی کی جانب سے پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیمبر کے انتخابات میں رواں سال بھی پیا ف فاﺅنڈرز الائنس اپنی کامیابی کی روایت کو بر قرار رکھے گا۔
Thursday, September 24, 2020
لاہور چیمبر اور موٹرویز فوری طور پر ''COVID-19'' کے حوالے سے بیداری مہم کا اآغاز کریں گے
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصدقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حفاظتی تدابیر اور ٹریفک کی بلا تعطل اور موثر نقل و حرکت کے بارے میں آگاہی کے لئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جا سکے۔اس موقع پر کمانڈنٹ / ڈی آئی جی موٹرویز ٹریننگ کالج شیخوپورہ محبوب اسلم للہ نے کہا کہ مفاہمت نامہ کا مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی روابط کو قائم کرنا ہے تاکہ عام لوگوں میں سڑکوں کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے سڑکوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم، خاص طور پر دیہی علاقوں میں موٹر ویز کے ساتھ ساتھ، میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کرے گی۔ لاہور چیمبر اور موٹرویز فوری طور پر ''COVID-19'' کے حوالے سے بیداری مہم کا اآغاز کریں گے کیونکہ یہ وباءابھی بھی موجود ہے اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔ لوگوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور موٹر ویز پولیس ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہریالی اور درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ٹریفک کی کم خلاف ورزی بھاری جرمانے لگانے کی وجہ سےہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔ موٹر ویز پولیس ٹریفک قوانین کے نفاذ میں بہتری کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے لاہور چیمبر میں جدید ترین 'ون ونڈو سمارٹ سروسز' کو سراہا ۔
اور کہا کہ یہ سروسز لاہور چیمبر کو تمام دوسرے چیمبرز اور اداروں کے مقابلے میں ایک ممتاز ادارہ بناتیں ہے۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس مفاہمت نامہ کا بنیادی مقصد لاہور چیمبر اور موٹرویز کے درمیان طویل مدتی اشتراکی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے باہمی طور پر سیمینار، واک، ورکشاپس، کانفرنسوں اور تعلیمی سیشنز کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر سبزے کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو حساس بنانے کے لئے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پولیس کی مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے ہم آگاہی پیدا کرنے اور قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے اورمزید تعاون کرنے کے لئے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔
پےاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے,میاں انجم نثار
لاہور چےمبر الیکشن 2020 کے سلسلے میں پےاف فاونڈرز الائنس کی اختتامی تقریب آج رات منعقد ہو رہی ہے اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میںووٹرز اور سپورٹرز پر مشتمل تاجر برادری اورصنعتکار ہر سال کی طرح بھرپور شرکت کر کے الائنس کے ساتھ اپنے عزم کی پاسداری کریں گے اور اپنے اورپےاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔پےاف فاونڈرز الائنس کے مطابق الائنس کے تمام ممبران ووٹرز اور سپورٹرز کو دعوت نامے جاری کر دئے گئے ہیں ۔ اس موقع پرپےاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر راہنماﺅں چیئرمین پیاف فاﺅنڈرز الائنس میاں محمد اشرف ،چیئرمین سٹئیرنگ کمیٹی نے کہا کہ ہم نے اعلیٰ تعلیم تافتہ لوگوں پر مشتمل ٹیم تیارکی ہے جو مسائل کو سمجھتے ہیں اور انھیں حل کروانے کی بھرپوراہلیت رکھتے ہیں، اس موقع پر چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر اور چیئرمین فاﺅنڈرز افتخار علی ملک نے کہا کہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے بزنس کمیونٹی کو اپنے اتحاد اور اتفاق کی طاقت کا شعور دیا ہے اور کبھی تاجروں اور صنعتکاروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا - تاجروں کو جب بھی مشکل پیش آئی الائنس کی قیادت سینہ سپر ہو کر سامنے موجود رہی آئیندہ بھی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔مختلف مارکیٹوں مکی تاجر برادری کی جانب سے پیاف فاﺅنڈر الائنس کے امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف، خواجہ شاہ زیب اکرم، مردان علی زیدی ، نعیم حنیف ، میاں محمد سلیم نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری نے ہمارے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور انشائاللہ جیت ہماری ہوگی۔
Sunday, September 20, 2020
Thursday, September 17, 2020
Subscribe to:
Posts (Atom)
TTP, Pakistan and Afghanistan
“Action against TTP, this is our only demand from the Afghan government,” Foreign Minister and Deputy Prime Minister Ishaq Dar s...

-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...