JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Tuesday, September 29, 2020
بائیکو پٹرولیم کے منافع میں44فیصد اضافہ
اسلام آباد (وائی سی پی ) گزشتہ مالی سال 2019-20 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ (بی وائی سی او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کو 2431 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2019 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کو 1684 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران پی وائی سی او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 547 ملین روپے یعنی 44 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.32 روپے کے مقابلہ میں 0.46 روپے تک بڑھ گئی۔
شیخ عبدالوحید پی وی ایم اے کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد معروف کاروباری شخصیت شیخ عبدالوحید کو سال 2020-21 کے لئے پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں کیا گیاجس کے مطابق شیخ عبدالوحیدکو چئیرمین ، رضا ابراہیم کو سینئیر وائس چئیرمین اوررفیع اللہ کو وائس چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی میںطارق اللہ صوفی، عابد علی ملک، شیخ عاطف رشید، فیاض ظفر،احمد غلام حسین، شیخ کاشف رزاق، عمر ریحان، شیخ خالد اسلام اور حاجی محمد اخترکو منتخب کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر پی وی ایم اے کے ممبران نے نو منتخب چئیرمین اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس صنعت کے مسائل حل کرنے اور اسکے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شیخ عبدالوحید نے کہا کہ وہ اپنے انتخاب پر تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں اور وہ انکی توقعات پر پورا ترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ پیداوار پینتالیس لاکھ ٹن ہے جس کی مالیت تقریباً نو سو ارب روپے بنتی ہے اور اس سیکٹر کا شمار چوٹی کے پانچ ریونیو ادا کرنے والے شعبوں میں ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور بیچ کی درامد پر سالانہ چار ارب ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں جسے کم کرنے کے لئے ملک میں اسکی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے جس میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے صنعت کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت سے مل کر معاملات حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔ شیخ عبدالوحید اسے سے قبل تین بار پی وی ایم اے کے چئیرمین اور گزشتہ برس ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
Monday, September 28, 2020
ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے،ماہرین
فیصل آباد (وائی سی پی نیوز)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث مونگ ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی ، احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور فصل کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے ۔ اےک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ مونگ و ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتاہے جس کا وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے اور یہ بیماری پتوں پر پیلے رنگ کے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس سے پودے میں کلوروفل کی کمی ہو جاتی ہے اور پودے اپنی ضرورت کے مطابق خوراک نہیں بنا سکتے جس سے پتوں کا سائز چھوٹارہ جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بیماریوں کے تدارک کیلئے فصل پر حملہ نظر آتے ہی متاثرہ پودے نکال کر تلف کردیں اور بیماری والے کھیت میں آئندہ سال فصل کی کاشت سے گریز کریں ۔مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(وائی سی پی نیوز)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 134500کیوسک اور اخرج134000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 33800کیوسک اور اخراج 33800 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد38300کیوسک اور اخراج38300کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد49400کیوسک اور اخراج22200 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد191900 کیوسک اور اخراج0 18690کیوسک،چشمہ آمد 212500کیوسک اوراخراج 177500 کیوسک تونسہ آمد195300کیوسک اور اخراج 185400 کیوسک،پنجند آمد103100 کیوسک اور اخراج 88600 کیوسک ، گدو آمد 569600کیوسک اور اخراج 540700 کیوسک، سکھر آمد 489200 کیوسک اور اخراج 446500کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد 212600کیوسک اور اخراج 206500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے،ڈاکٹر محمود اختر
فیصل آباد (وائی سی پی نیوز) لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود اخترنے کہا ہے کہ اگرچہ مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے لیکن اس ضمن میں ضروری اقدامات کو مد نظر نہ رکھا جا رہا ہے جس سے مرغی خانوں میں بیماریاں بھی پھیلنے کے خدشات موجود رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یو ں تو بہت سی صنعتوں میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے لیکن جو ترقی مرغبانی کے میدان میں ہوئی اورہو رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز ، سائنسدانوں ،ماہرین لائیوسٹاک اور تاجروں نے بڑی لگن اور شب و روز کی محنت سے اسے بام عروج تک پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں ماحول کنٹرول سسٹم اشد ضروری ہے اسلئے اگر برائلر فارم لگانامقصود ہوتو کم از کم 25ہزار کی گنجائش کا شیڈ ہونا اور اگر انڈے والی مرغی رکھنا ہو تو کم ازکم 30ہزار لیئر مرغی کارکھنا اشد ضروری ہے تاکہ پولٹری فارم سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ جس جگہ پر پولٹری فارم لگانا مطلوب ہو اس جگہ کے پانی کا پہلے لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہے تاکہ اس بات کا علم ہو سکے کہ یہ پانی مرغیوں کیلئے مفید ہے یا نہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ایسی جگہ پر فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے کہ جہاں بارش کا پانی کھڑا رہنے، سیلاب آنے یا بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اگر مجوزہ پولٹری فارم کے ساتھ چاول یا دھان کی فصل کاشت کی جاتی ہو تو ایسی زمین کے ساتھ بھی پولٹری فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔
چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے
لاہور(وائی سی پی نیوز) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے لاہور چیمبرالیکشن میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے امیدواران کو ریکارڈ ووٹ دینے اور چیمبر اور ایسوسی ایٹ کلاس میں کلین سویپ کامیابی سے ہمکنار کرانے پر لاہور کے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیاہے ۔پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر - سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے مبارکباد کے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ سترہ سال قبل جب سے پیاف فاﺅنڈرز الائنس وجود میں آیا ہے ممبران ہر سال پورے جوش و جذبہ ثابت قدمی اور یکجہتی کے ساتھ الائنس کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں - چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے - لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیشہ اپنے منشور کے مطابق کام کرتا رہا ہے اور اسکی قیادت پچھلے کئی سالوں سے ذمہ دار ہاتھوں میں ہے-مزید ببتر انداز میں ممبران کی مشکلات دور کرانے اور کاروباری ر اہیں تراشنے اور صاف شفاف بنانے میں چیمبر کے نو منتخب عہدیداران ہمہ وقت کمر بستہ رہیں گے -لاہورچیمبر میں خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنے اور انہیں خوب سے خوب تر بنانے کے لیے تمام ممبران سے مشاورت کی جائیگی ۔میاں نعمان کبیر نے ممبرا ن سے درخواست کی ہے کہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کو کامیاب کرنے کے بعد اپنا تعلق محدود نہ کریں بلکہ اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں -پیاف قائدین اور عہدیداران نے پیپر مارکیٹ اردو بازار ،گنپت روڈ، آبکاری روڈ ،نیلا گنبد - برانڈرتھ روڈ - سرکلر روڈ ،شاہ عالم بورڈ کی تمام مارکیٹوں - ڈیفینس - لاہور کینٹ - ہائیڈ مارکیٹ - بادامی باغ پاسپیڈا - بلال گنج - ہال روڈ ،مال روڈ، چیمبر لین روڈ کیمرا مارکیٹ - چیمبرلین روڈ ریکسین مارکیٹ اچھرہ فیروز پور روڈ - لبرٹی حفیظ سنٹر - گلبرگ بورڈ کی دیگر تمام مارکیٹیں - ماڈل ٹاﺅن ،آٹو موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن فارما سیوٹیکل ،مینو فیکچررر ایسوسی اپٹما - حلا ل فوڈ - فٹ ویئر - پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے علاوہ لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن - فیروز پور انڈسٹریز ایسوسی ایشن - کتار بند - گلبرگ انڈسٹریل ایریا - سند ر انڈسٹریل ایریا کاہنا کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ گرمی اور حبس کے باوجود وہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی محبت میں لاہور چیمبر تشریف لائے اور الائنس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کئے - انہوں نے اس بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور چیمبر کے عہدیداران بزنس کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے -
موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، پائیدار معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے
اسلام آباد(وائی سی پی نیوز)وزیر مملکت وچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، پائیدار معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ آئی ٹی انڈسٹری، ہاﺅسنگ و تعمیرات، فوڈ پراسیسنگ و زراعت، سیاحت اور لاجسٹکس جیسے پانچ اہم شعبہ جات پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور اس حوالہ سے پالیسی فریم ورک کی تشہیر کی جائے گی تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف سیکٹرز میں حاصل سہولیات اور مراعات سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians
With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...
-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...