Wednesday, September 30, 2020

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس 463.41پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 5پیسے سستا،سونا 800روپے مہنگا

کراچی(وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 74 ارب 29 کروڑ 54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾کے لحاظ سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت34.09روپے کے اضافے سے1353.19روپے اورآئی سی آئی پاکستان32.34روپے کے اضافے سے 711.60روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان90روپے کی کمی سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس69.59روپے کی کمی سے854.40روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے سے کم ہو کر165.85روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے کم ہو کر166.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے بڑھ کر192.75روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.75روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر212روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی ۔ سٹاک مارکیٹ

Tuesday, September 29, 2020

آٹھویں ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب

لاہور(وائی سی پی نیوز) فیڈریشن برائے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کی طرف سے اسلام آباد میںنجی ہوٹل میں سالانہ ٓآٹھویں ایف پی سی سی آئی (FPCCI) ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیزچئیر مین گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتا ل کو ایف پی سی سی آئی(FPCCI) اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا ۔خوشی کے اس موقع پرگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے روح رواں پروفیسرڈاکٹر عامر عزیز نے اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر ایف پی سی سی آئی(FPCCI) کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ ملنا گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز اور مخیرحضرات کی بے لوث خدمات اور ہمارے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان بالخصوص غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے اور گھرکی ہسپتال کی انتظامیہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاو¾ن کے دوران گھرکی ہسپتال کے آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ میں 4ہزارسے زائد آپریشنز کیے ہیں جو کہ عالمی ریکارڈہے۔ انہوں نے بتا یا کہ گھرکی ہسپتال میں(Cyberknife) سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم (کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ترین طریقہ علاج) کے تعمیراتی کام کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب سائبر نائف مشین کی installationکا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔جس سے پاکستان کی عوام بالخصوص غریب اور مستحق لوگ مستفید ہوسکیں گے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چئیر مین گھرکی ہسپتال کا کہنا تھا کہ پہلے سپائن سنٹر ہونے کی وجہ سے گھرکی ہسپتا ل کا شمار پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتاہے ۔گھرکی ہسپتال ہے خلوص نیت سے صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے ملک کے مستحق مریضوں کی بغیر کسی معاوضے کے خدمت و مدد کر رہا ہے۔ یہ بات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں کہ یہ ادارہ کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہاہے اور لوگ اس سے کس طرح مستفید ہورہے ہیں ۔

شیریں ارشد لاہور چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی رُکن منتخب

لاہور(وائی سی پی نیوز)پیاف فا¶نڈرز الائنس کی شیریں ارشد خان خواتین کے لئے مخصوص ایک نشست پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوگئیں۔شیریں ارشد خان انٹرپرینیوراور سیاستدان ہیں جنہوں نے 2008 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔شیریں ارشد خان ویمن چیمبر آف کامرس بہاولپور اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی رکن بھی ہیں اور 2019 میں فیڈریشن آف پاکستان کی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ویمن بزنس ریفارمز اور ویمن انٹرپرینیور سے متعلق لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں ریسورس سنٹر کی سربراہی بھی کرچکی ہے۔

بائیکو پٹرولیم کے منافع میں44فیصد اضافہ

اسلام آباد (وائی سی پی ) گزشتہ مالی سال 2019-20 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ (بی وائی سی او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کو 2431 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2019 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کو 1684 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران پی وائی سی او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 547 ملین روپے یعنی 44 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.32 روپے کے مقابلہ میں 0.46 روپے تک بڑھ گئی۔

شیخ عبدالوحید پی وی ایم اے کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد معروف کاروباری شخصیت شیخ عبدالوحید کو سال 2020-21 کے لئے پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں کیا گیاجس کے مطابق شیخ عبدالوحیدکو چئیرمین ، رضا ابراہیم کو سینئیر وائس چئیرمین اوررفیع اللہ کو وائس چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی میںطارق اللہ صوفی، عابد علی ملک، شیخ عاطف رشید، فیاض ظفر،احمد غلام حسین، شیخ کاشف رزاق، عمر ریحان، شیخ خالد اسلام اور حاجی محمد اخترکو منتخب کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر پی وی ایم اے کے ممبران نے نو منتخب چئیرمین اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس صنعت کے مسائل حل کرنے اور اسکے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شیخ عبدالوحید نے کہا کہ وہ اپنے انتخاب پر تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں اور وہ انکی توقعات پر پورا ترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ پیداوار پینتالیس لاکھ ٹن ہے جس کی مالیت تقریباً نو سو ارب روپے بنتی ہے اور اس سیکٹر کا شمار چوٹی کے پانچ ریونیو ادا کرنے والے شعبوں میں ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور بیچ کی درامد پر سالانہ چار ارب ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں جسے کم کرنے کے لئے ملک میں اسکی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے جس میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے صنعت کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت سے مل کر معاملات حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔ شیخ عبدالوحید اسے سے قبل تین بار پی وی ایم اے کے چئیرمین اور گزشتہ برس ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Monday, September 28, 2020

ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے،ماہرین

فیصل آباد (وائی سی پی نیوز)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث مونگ ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی ، احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور فصل کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے ۔ اےک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ مونگ و ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتاہے جس کا وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے اور یہ بیماری پتوں پر پیلے رنگ کے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس سے پودے میں کلوروفل کی کمی ہو جاتی ہے اور پودے اپنی ضرورت کے مطابق خوراک نہیں بنا سکتے جس سے پتوں کا سائز چھوٹارہ جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بیماریوں کے تدارک کیلئے فصل پر حملہ نظر آتے ہی متاثرہ پودے نکال کر تلف کردیں اور بیماری والے کھیت میں آئندہ سال فصل کی کاشت سے گریز کریں ۔مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(وائی سی پی نیوز)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 134500کیوسک اور اخرج134000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 33800کیوسک اور اخراج 33800 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد38300کیوسک اور اخراج38300کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد49400کیوسک اور اخراج22200 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد191900 کیوسک اور اخراج0 18690کیوسک،چشمہ آمد 212500کیوسک اوراخراج 177500 کیوسک تونسہ آمد195300کیوسک اور اخراج 185400 کیوسک،پنجند آمد103100 کیوسک اور اخراج 88600 کیوسک ، گدو آمد 569600کیوسک اور اخراج 540700 کیوسک، سکھر آمد 489200 کیوسک اور اخراج 446500کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد 212600کیوسک اور اخراج 206500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...