Saturday, November 14, 2020

سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ،100انڈیکس 4.79پوائنٹس بڑھ گیا ڈالر مزید10پیسے سستا،سونا 400 روپے تولہ مہنگا

کراچی ( وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد محدود پیمانے پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای100انڈیکس4.79پوائنٹس کے اضافے سے40569.35پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 51.42فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت کوایک ارب 49کروڑ55لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت25.95فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران انڈیکس 40690پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں شیئرز فروخت کا دباو¾ بڑھنے کے باعث منفی رجحان بڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس40259پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آنے سے تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس4.79پوائنٹس کے اضافے سے40569.35پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس8.57پوائنٹس کے اضافے سے28456.78پوائنٹس پرپہنچ گیا جب کہ34.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17026.65پوائنٹس پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 387کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ165میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب64ارب8کروڑ52لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب65ارب58کروڑ7لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾ کے اعتبار سے سیپ ہائر ،نیسلے پاکستان ،رفحان میظ اور اسماعیل انڈسٹریز سرفہرست رہے جس میں سیپ ہائر 77.52روپے کے اضافے سے 1137.53روپے اورنیسلے پاک70روپے کے اضافے سے 6400روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ55روپے کی کمی سے8150روپے اور اسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمت18روپے کی کمی سے361روپے ہوگئی ۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستا نی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے158.30روپے اور اوپن مارکیٹ میں158.20روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158.20روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے158روپے سے گھٹ کر157.80روپے اور قیمت فروخت10 پیسے کی کمی سے158.30روپے سے گھٹ کر158.20 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید183روپے سے بڑھ کر184روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر186روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت207.50روپے مستحکم رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار 200روپے ہوگئی ۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت6ڈالر کے اضافے سے1878ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کے اضافے سے1لاکھ12ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 343روپے کے اضافے سے 96ہزار193روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے بڑھ کر1200روپے ہوگئی۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...