Monday, November 9, 2020

چین کی مارکیٹوں میں پاکستانی کارپٹ کی برآمدات بڑھانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

کراچی /لاہور(وائی سی پی نیوز) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے فضائی اور سمندری راستے سے فریٹ پر سبسڈی دینے اور ڈی ایل ٹی کے نئے پیکج 2021-22 پر 10فیصد ایڈ ہاک ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت انڈسٹری کی سرپرستی کرے تو بیمار پڑی ہماری صنعت پاﺅں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔ سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی زیر صدارت پی سی ایم اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،عبد اللطیف ملک، اکبر ملک، اختر نذیر خان، سعید خان،اعجاز الرحمان،کامران رضی، قمر ضیا،عامر خالد شیخ، عتیق الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹڈیپ کے زیر اہتمام چائنہ پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق ویبنار میں شرکت سے بہت سے معاملات سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ ریاض احمد نے کہا کہ حکومت اور ٹڈیپ کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ چین کی مارکیٹوں میں پاکستانی کارپٹ کی برآمدات بڑھانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے مطالبہ ہے کہ 10فیصد ایڈ ہاک کے ساتھ ڈی ایل ٹی کے نئے پیکج 2021-22 کا اجرائ کیا جائے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ برآمد کنندگان اس سے آسانی سے استفادہ کر سکیں۔انہوںنے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ ہے اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ موجودہ دور میںبیمار پڑی اس صنعت کی سرپرستی کی جائے اور اس کے مسائل کو حل کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...