Wednesday, September 30, 2020

سہیل لاشاری پاک ایران جوائنٹ چیمبر کے صدر منتخب

لاہور(وائی سی پی نیوز) انجینئر سہیل لاشاری سال 2020-21 کے لئے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب ہوگئے۔پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی شیر علی بنگلزئی سینئر نائب صدر اور سید دوست محمد نائب صدر منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر انجینئر سہیل لاشاری 2005 میں بطور سینئر نائب صدر اور 2014 بطور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔سہیل لاشاری نے Sozo Amusement Park قائم کیا اور وہ لاہور چیمبر کے ساتھ سرگرم عمل رہ کر کاروباری کمیونٹی کی خدمت بھی کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے Horticulture، Hospitality and Tourism ، اورFruits and Vegetables سے متعلق لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ لاہور چیمبر ثالثی سنٹر کے ایک معتبر ثالث اور بانی سربراہ بھی ہیں ۔دریں اثنا، گروپ کے چیئرمین حاجی جمعہ خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نومنتخب عہدیداران تاجر برادری کی سہولت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پورے عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ ان کی خدمت کریں گے۔

کارفرسٹ نے ملتان میںاپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا

ملتان( وائی سی پی نیوز)ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی اور کارفرسٹ کے سی ای او راجہ مراد خان نے ملتان میں کارفرسٹ آپریشنز کا افتتاح کردیا۔ پریس کے ممبروں سے بات کرتے ہوئےزین اور مراد دونوں نے ٹیک کمپنیوں کے لئے ملازمت کے پائیدار مواقعوں کے بارے میں بات کی۔ کارفرسٹ کے سی ای او نے پریس کے ممبروں کے ساتھ کمپنی کا وژن، خدمات اور مصنوعات شیئر کیں۔ مخدوم زین قریشی، ممبر قومی اسمبلی نے کہا: ''ملتان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی انڈسٹری کو درپیش سب سے بڑا چیلنج قابل اعتماد ذرائع اور فوری ادائیگی تھا، کارفرسٹ براہ راست ان مسائل کو دھوکہ دہی کے کسی بھی عنصر کو ختم کرنے کے ساتھ حل کرتا ہے۔ فوری معائنہ اور ادائیگی کا نظام۔ عصر حاضر کی دنیا کو ان تمام وجوہات کی بنا پر ہمارے مسائل کے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید حل کی ضرورت ہے، ہم ملتان میں کارفرسٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی خوشحالی کے لئے دعا گوہیں۔©"پریس کے ممبروں سے بات کرتے ہوئے، راجہ مراد خان، سی ای او اور شریک بانی کارفرسٹ، نے کہا، ''کارفرسٹ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اور گجرات کے ساتھ، پورے پاکستان میں ترقی اور توسیع کا بتدریج نظریہ رکھتا ہے۔ ہم کارفرسٹ کی قابل بھروسہ خدمات کی زبردست مانگ کے جواب میں ملتان آئے ہیں۔ ملتان میں لوگ اپنی گاڑیوں کا معائنہ، قیمت، اور ایک ہی چھت کے نیچے فروخت کرنے کے قابل ہوسکیں گے، جو ایک گھنٹہ میں اپنی کار کی پوری ادائیگی وصول کریں گے۔"

انفینکس کا زیرو 8کے اجراءکےلئے عاطف اسلم کے ساتھ اشتراک

اسلام آباد(وائی سی پی نیوز) پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈInfinix اپنے جدید ترین فلیگ شپInfinix Zero 8 متعارف کروانے کےلئے تیارہے جس کےلئے نامور پاپ میوزک اسٹارعاطف اسلم کے ساتھ اشتراک کیا گیاہے۔ اس برانڈ کا شمارملک کے سب سے زیادہ پسندیدہ ناموں میں ہوتا ہے جس کے مقبول ترین Zero 8کےلئے پاکستان بھر میں بے چینی کے ساتھ انتظارکیا جارہاہے۔پاکستان کے شہرت یافتہ موسیقار اور دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عاطف اسلم Infinixفیملی کے ساتھZero 8کےلئے آفیشیل برانڈ ایمبسیڈرمنسلک ہوگئے ہیں۔یہ اشتراک Infinix کی مارکیٹ پوزیشن میں اضافے اور مارکیٹ میں تخلیق ، آزادی اور عظمت کی پروڈکٹ پیش کرنے کے تصور کو اجاگر کرے گا۔ نامور موسیقاروگلوکار کا Infinixکے ساتھ اشتراک دنیا کےلئے ہماری جدید ترین ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹس کی قدروقیمت میں اضافہ کا سبب ہوگا جو لوگوں کی زندگیوں کو بھرپور لطف فراہم کرتی ہیں۔"ہمیں بہت خوشی ہے کہ عاطف اسلم Infinix فیملی میں ہمارے جدید ترین فلیگ شپ کےلئے برانڈایمبیسیڈر بن گئے ہیں اور ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں" یہ کہنا تھا Infinixپاکستان کے سی ای او جو ہو(Joe Hu) کا، انہوں نے مزید کہا"ہم اپنے اپنے صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات استوار رکھنے کے خواہشمند ہیں جو انتہائی بلندی R&Dسے شروع ہوتے ہیں تاکہ ہم جان سکیں کہ صارفین کیا چاہتے ہیں اور ہمارا مقصد ان کی توقعات کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔ اسی بناءپر Infinix پاکستانیوں کا نمبر1انتخاب ہے۔"شاندار Zero 8،Android v10 سسٹم پر کام کرتا ہے اور MediaTek Helio G90T چپ سیٹ،128 GB ROM اور 8 GB RAMسے آراستہ ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس 463.41پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 5پیسے سستا،سونا 800روپے مہنگا

کراچی(وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 74 ارب 29 کروڑ 54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾کے لحاظ سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت34.09روپے کے اضافے سے1353.19روپے اورآئی سی آئی پاکستان32.34روپے کے اضافے سے 711.60روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان90روپے کی کمی سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس69.59روپے کی کمی سے854.40روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے سے کم ہو کر165.85روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے کم ہو کر166.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے بڑھ کر192.75روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.75روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر212روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی ۔ سٹاک مارکیٹ

Tuesday, September 29, 2020

آٹھویں ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب

لاہور(وائی سی پی نیوز) فیڈریشن برائے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کی طرف سے اسلام آباد میںنجی ہوٹل میں سالانہ ٓآٹھویں ایف پی سی سی آئی (FPCCI) ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیزچئیر مین گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتا ل کو ایف پی سی سی آئی(FPCCI) اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا ۔خوشی کے اس موقع پرگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے روح رواں پروفیسرڈاکٹر عامر عزیز نے اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر ایف پی سی سی آئی(FPCCI) کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ ملنا گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز اور مخیرحضرات کی بے لوث خدمات اور ہمارے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان بالخصوص غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کام کیا جائے اور گھرکی ہسپتال کی انتظامیہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاو¾ن کے دوران گھرکی ہسپتال کے آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ میں 4ہزارسے زائد آپریشنز کیے ہیں جو کہ عالمی ریکارڈہے۔ انہوں نے بتا یا کہ گھرکی ہسپتال میں(Cyberknife) سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم (کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ترین طریقہ علاج) کے تعمیراتی کام کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب سائبر نائف مشین کی installationکا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔جس سے پاکستان کی عوام بالخصوص غریب اور مستحق لوگ مستفید ہوسکیں گے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چئیر مین گھرکی ہسپتال کا کہنا تھا کہ پہلے سپائن سنٹر ہونے کی وجہ سے گھرکی ہسپتا ل کا شمار پاکستان کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتاہے ۔گھرکی ہسپتال ہے خلوص نیت سے صرف اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنے ملک کے مستحق مریضوں کی بغیر کسی معاوضے کے خدمت و مدد کر رہا ہے۔ یہ بات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں کہ یہ ادارہ کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کر رہاہے اور لوگ اس سے کس طرح مستفید ہورہے ہیں ۔

شیریں ارشد لاہور چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی رُکن منتخب

لاہور(وائی سی پی نیوز)پیاف فا¶نڈرز الائنس کی شیریں ارشد خان خواتین کے لئے مخصوص ایک نشست پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوگئیں۔شیریں ارشد خان انٹرپرینیوراور سیاستدان ہیں جنہوں نے 2008 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔شیریں ارشد خان ویمن چیمبر آف کامرس بہاولپور اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی رکن بھی ہیں اور 2019 میں فیڈریشن آف پاکستان کی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ویمن بزنس ریفارمز اور ویمن انٹرپرینیور سے متعلق لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں ریسورس سنٹر کی سربراہی بھی کرچکی ہے۔

بائیکو پٹرولیم کے منافع میں44فیصد اضافہ

اسلام آباد (وائی سی پی ) گزشتہ مالی سال 2019-20 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ (بی وائی سی او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کو 2431 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2019 کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کو 1684 ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران پی وائی سی او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 547 ملین روپے یعنی 44 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.32 روپے کے مقابلہ میں 0.46 روپے تک بڑھ گئی۔

شیخ عبدالوحید پی وی ایم اے کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد معروف کاروباری شخصیت شیخ عبدالوحید کو سال 2020-21 کے لئے پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں کیا گیاجس کے مطابق شیخ عبدالوحیدکو چئیرمین ، رضا ابراہیم کو سینئیر وائس چئیرمین اوررفیع اللہ کو وائس چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی میںطارق اللہ صوفی، عابد علی ملک، شیخ عاطف رشید، فیاض ظفر،احمد غلام حسین، شیخ کاشف رزاق، عمر ریحان، شیخ خالد اسلام اور حاجی محمد اخترکو منتخب کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر پی وی ایم اے کے ممبران نے نو منتخب چئیرمین اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس صنعت کے مسائل حل کرنے اور اسکے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شیخ عبدالوحید نے کہا کہ وہ اپنے انتخاب پر تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں اور وہ انکی توقعات پر پورا ترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ پیداوار پینتالیس لاکھ ٹن ہے جس کی مالیت تقریباً نو سو ارب روپے بنتی ہے اور اس سیکٹر کا شمار چوٹی کے پانچ ریونیو ادا کرنے والے شعبوں میں ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور بیچ کی درامد پر سالانہ چار ارب ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں جسے کم کرنے کے لئے ملک میں اسکی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے جس میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ انھوں نے صنعت کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت سے مل کر معاملات حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔ شیخ عبدالوحید اسے سے قبل تین بار پی وی ایم اے کے چئیرمین اور گزشتہ برس ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Monday, September 28, 2020

ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے،ماہرین

فیصل آباد (وائی سی پی نیوز)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث مونگ ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی ، احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور فصل کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے ۔ اےک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ مونگ و ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتاہے جس کا وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے اور یہ بیماری پتوں پر پیلے رنگ کے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس سے پودے میں کلوروفل کی کمی ہو جاتی ہے اور پودے اپنی ضرورت کے مطابق خوراک نہیں بنا سکتے جس سے پتوں کا سائز چھوٹارہ جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بیماریوں کے تدارک کیلئے فصل پر حملہ نظر آتے ہی متاثرہ پودے نکال کر تلف کردیں اور بیماری والے کھیت میں آئندہ سال فصل کی کاشت سے گریز کریں ۔مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(وائی سی پی نیوز)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاﺅ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 134500کیوسک اور اخرج134000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 33800کیوسک اور اخراج 33800 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد38300کیوسک اور اخراج38300کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد49400کیوسک اور اخراج22200 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد191900 کیوسک اور اخراج0 18690کیوسک،چشمہ آمد 212500کیوسک اوراخراج 177500 کیوسک تونسہ آمد195300کیوسک اور اخراج 185400 کیوسک،پنجند آمد103100 کیوسک اور اخراج 88600 کیوسک ، گدو آمد 569600کیوسک اور اخراج 540700 کیوسک، سکھر آمد 489200 کیوسک اور اخراج 446500کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد 212600کیوسک اور اخراج 206500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے،ڈاکٹر محمود اختر

فیصل آباد (وائی سی پی نیوز) لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود اخترنے کہا ہے کہ اگرچہ مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے لیکن اس ضمن میں ضروری اقدامات کو مد نظر نہ رکھا جا رہا ہے جس سے مرغی خانوں میں بیماریاں بھی پھیلنے کے خدشات موجود رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یو ں تو بہت سی صنعتوں میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے لیکن جو ترقی مرغبانی کے میدان میں ہوئی اورہو رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز ، سائنسدانوں ،ماہرین لائیوسٹاک اور تاجروں نے بڑی لگن اور شب و روز کی محنت سے اسے بام عروج تک پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں ماحول کنٹرول سسٹم اشد ضروری ہے اسلئے اگر برائلر فارم لگانامقصود ہوتو کم از کم 25ہزار کی گنجائش کا شیڈ ہونا اور اگر انڈے والی مرغی رکھنا ہو تو کم ازکم 30ہزار لیئر مرغی کارکھنا اشد ضروری ہے تاکہ پولٹری فارم سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ جس جگہ پر پولٹری فارم لگانا مطلوب ہو اس جگہ کے پانی کا پہلے لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ہے تاکہ اس بات کا علم ہو سکے کہ یہ پانی مرغیوں کیلئے مفید ہے یا نہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ایسی جگہ پر فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے کہ جہاں بارش کا پانی کھڑا رہنے، سیلاب آنے یا بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اگر مجوزہ پولٹری فارم کے ساتھ چاول یا دھان کی فصل کاشت کی جاتی ہو تو ایسی زمین کے ساتھ بھی پولٹری فارم لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے

لاہور(وائی سی پی نیوز) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے لاہور چیمبرالیکشن میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے امیدواران کو ریکارڈ ووٹ دینے اور چیمبر اور ایسوسی ایٹ کلاس میں کلین سویپ کامیابی سے ہمکنار کرانے پر لاہور کے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیاہے ۔پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر - سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے مبارکباد کے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ سترہ سال قبل جب سے پیاف فاﺅنڈرز الائنس وجود میں آیا ہے ممبران ہر سال پورے جوش و جذبہ ثابت قدمی اور یکجہتی کے ساتھ الائنس کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں - چیمبر میں قیادت کے تسلسل سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل آسان بن رہی ہے - لاہور چیمبر بزنس کمیونٹی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیشہ اپنے منشور کے مطابق کام کرتا رہا ہے اور اسکی قیادت پچھلے کئی سالوں سے ذمہ دار ہاتھوں میں ہے-مزید ببتر انداز میں ممبران کی مشکلات دور کرانے اور کاروباری ر اہیں تراشنے اور صاف شفاف بنانے میں چیمبر کے نو منتخب عہدیداران ہمہ وقت کمر بستہ رہیں گے -لاہورچیمبر میں خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنے اور انہیں خوب سے خوب تر بنانے کے لیے تمام ممبران سے مشاورت کی جائیگی ۔میاں نعمان کبیر نے ممبرا ن سے درخواست کی ہے کہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کو کامیاب کرنے کے بعد اپنا تعلق محدود نہ کریں بلکہ اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں -پیاف قائدین اور عہدیداران نے پیپر مارکیٹ اردو بازار ،گنپت روڈ، آبکاری روڈ ،نیلا گنبد - برانڈرتھ روڈ - سرکلر روڈ ،شاہ عالم بورڈ کی تمام مارکیٹوں - ڈیفینس - لاہور کینٹ - ہائیڈ مارکیٹ - بادامی باغ پاسپیڈا - بلال گنج - ہال روڈ ،مال روڈ، چیمبر لین روڈ کیمرا مارکیٹ - چیمبرلین روڈ ریکسین مارکیٹ اچھرہ فیروز پور روڈ - لبرٹی حفیظ سنٹر - گلبرگ بورڈ کی دیگر تمام مارکیٹیں - ماڈل ٹاﺅن ،آٹو موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن فارما سیوٹیکل ،مینو فیکچررر ایسوسی اپٹما - حلا ل فوڈ - فٹ ویئر - پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے علاوہ لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن - فیروز پور انڈسٹریز ایسوسی ایشن - کتار بند - گلبرگ انڈسٹریل ایریا - سند ر انڈسٹریل ایریا کاہنا کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ گرمی اور حبس کے باوجود وہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی محبت میں لاہور چیمبر تشریف لائے اور الائنس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کئے - انہوں نے اس بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور چیمبر کے عہدیداران بزنس کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے -

موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، پائیدار معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے

اسلام آباد(وائی سی پی نیوز)وزیر مملکت وچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، پائیدار معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ میڈیاسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ آئی ٹی انڈسٹری، ہاﺅسنگ و تعمیرات، فوڈ پراسیسنگ و زراعت، سیاحت اور لاجسٹکس جیسے پانچ اہم شعبہ جات پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور اس حوالہ سے پالیسی فریم ورک کی تشہیر کی جائے گی تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف سیکٹرز میں حاصل سہولیات اور مراعات سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

Saturday, September 26, 2020

سستے گھروں کی تعمیر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوید سُنا دی

سستے گھروں کی تعمیر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوید سُنا دی

سعودی ائیر لائنز کی شیرخوار بچوں کے ٹکٹ میں 90 فیصد رعایت

ریاض (وائی سی پی نیوز )سعودی عریبین ایئرلائنز کی پروازوں سے سفر کرنے والے بچوں اور شیرخواروں کو ٹکٹ کی قیمت عام ٹکٹ کا صرف 10 فیصد ہوگی۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ذرائع نے بتایا کہ شیرخوار کے ٹکٹ کی قیمت عام ٹکٹ کا 10 فیصد ہوگی، جہاں تک بچے کے ٹکٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو یہ عام ٹکٹ کے پچاس فیصد کے مساوی ہوگا۔ 6 برس سے کم عمر کے بچوں سے سفرکرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائے گا، یہ بچے نئے کورونا وائرس ٹیسٹ اور اس کے سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سونافی تولہ مزید700روپے سستا،،نیا نرخ 1 لاکھ 11ہزار800روپے ہوگیا

کراچی( وائی سی پی نیوز )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید700روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار800روپے ہوگئی ۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میںفی اونس قیمت 2ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1859ڈالرہوگئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 1لاکھ 11ہزار800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت601روپے کی کمی سے95ہزار850روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1150روپے مستحکم رہی ۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا، 165.70روپے کی سطح پر آگیا

کراچی( وائی سی پی نیوز )مقامی کرنسیوں میں جمعہ کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ برقرار رہا اورانٹر بینک میں ڈالر مزید 25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے 165.70روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.75روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر165.95روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166روپے سے گھٹ کر165.70روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے گھٹ کر166روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید193روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت195روپے سے گھٹ کر194روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے اور قیمت فروخت213روپے مستحکم رہی

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو 10ارب22کروڑ85لاکھ کا نقصان

کراچی( وائی سی پی نیوز ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید105.14پوائنٹس کی کمی سے41701پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور56.44فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 10ارب22کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 1لاکھ 32ہزارشیئرززائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو¾ بڑھنے سے مندی چھاگئی جس کی وجہ سے 42ہزار کی نفسیاتی حد پھر گرگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس105.14پوائنٹس کی کمی سے 41701.23پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس52.86 پوائنٹس کی کمی سے 17605.68پوائنٹس پر آگیاجب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 38.77پوائنٹس کے اضافے سے29636.11پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 232میں کمی اور 18کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب8ارب61کروڑ34لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب18ارب84کروڑ19لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¾کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 1040روپے کے اضافے سے15ہزارروپے اورنیسلے پاکستان178.75روپے کے اضافے سے 6790روپے ہوگئی جب کہ مری بریوری 48.75روپے کی کمی سے 601.25روپے اورپریمیئر شوگر28.99روپے کی کمی سے 430.01روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔

Friday, September 25, 2020

تمام اشیاءبشمول پھل، سبزیاںاور گوشت وغیرہ انتہائی مناسب قیمت گروسر ایپ (GrcerApp) پر دستیاب ہیں۔

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)گروسر ایپ (GrcerApp) پاکستان کی ای گروسرمارکیٹ کا ایسا سرکردہ پلیٹ فارم ہے جہاں پرگروسری سے متعلقہ تمام اشیاءبشمول پھل، سبزیاںاور گوشت وغیرہ انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ گروسر ایپ (GrcerApp)نے پاکستان میں آن لائن خریداری کے بارے میںتاخیر سے فراہمی، معیاراور زیادہ قیمتوں کے حوالے سے پائے جانے والے تمام تحفظات ،خوف اور خدشات کو یکسر ختم کر دیاہے۔گروسرایپ(GrcerApp)نے پاکستان کی معیاری اشیاءکی سستے داموں فراہمی سے آن لائن مارکیٹ میں بہترین سروس کا اعلیٰ معیار قائم کیاہے۔مارکیٹ میں موجود دیگرکمپنیوں کی نسبت یہاں پرگروسری سے متعلقہ اشیاء 5فیصد سستی دستیاب ہیں۔یقینا یہ ہر قسم کے گاہکوں کے لیے خوشگوار عمل ہے ،جو مردحضرات کوماہانہ بجٹ اخراجات میں کمی سے ذہنی آسودگی دیتاہے جبکہ خواتین کواپنے کچن میں سستی اشیاءضروریہ کی ہر ماہ کے آخر تک وافر مقدار میںموجودگی کو یقینی بھی بناتاہے ۔تمام اشیاءمیں پانچ فیصد تک رعایت سے ای مارکیٹ کے دیگر مدمقابل گروپ بھی اب گروسر ایپ (GrcerApp)کی پیروی کررہے ہیں۔یہ ایپ مارکیٹ ریٹ سے سستی اور معیاری اشیاءکو گاہکوں تک بروقت اور ایک ہی دن کے اندر گھر کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔گروسر ایپ (GrcerApp) اعلیٰ معیار کی ایسی آن لائن ون سٹاپ شاپ ہے جو روز مرہ ضرورت کی گروسری مصنوعات کی خریداری کامسئلہ حل کررہی ہے۔

زراعت پر مشتمل صنعتوں کو خصوصی رعایتی شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کرے تاکہ زرعی برآمدات کے فروغ کے سلسلہ میں ویلیو ایڈیشن کو یقینی بنایا جا سکے

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ قومی غذائی تحفظ کی پالیسی پر عملدرآمد معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے، 1985 سے 1992 کے دوران کپاس کی ملکی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا اور اس دوران کپاس کی پیداوار 12.8 ملین بیلز تک پہنچ گئی، کپاس کی مجموعی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 11.4 ملین بیلز جبکہ سندھ کا حصہ 1.4 ملین بیلز تک پہنچ گیا، سال 2017 کے دوران میں کپاس کی ملکی پیداوار 11.93 ملین بیلز تک کم ہو گئیں جبکہ 2018 میں پیداوار 9.861 ملین بیلز جبکہ 2019 میں 9.451 ملین بیلز تک کم ہو گئی۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران کپاس کی پیداوار میں کمی کا رجحان ہے جو باعث تشویش ہے۔ اسی طرح ہارٹیکلچر کے شعبہ کو بھی بین الاقوامی منڈیوں میں دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ میں بعض مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مشکلات کے خاتمہ کے لئے قومی غذائی تحفظ کی پالیسی کا نفاذ اور اس پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے جس سے شعبہ کی پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو چاہیے کہ قومی غذائی تحفظ کی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائے۔ہارٹیکلچر کے شعبہ کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے چوہدری احمد جواد نے بتایا کہ پاکستان دنیا بھر میں کینو پیدا کرنے والا 13 واں جبکہ آم کی پیداوار کے حوالے سے چھٹا اور کھجوریں پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے ۔نہ صرف یہ بلکہ پاکستان بڑی فصلوں میں کپاس، گنا، چاول، آلو، پیاز اور گندم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مندرجہ بالا فصلیں پیداکرنے والے نہ صرف بڑے ممالک میں شامل ہیں بلکہ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کے ذائقے اور معیار بھی دیگر ممالک کے مقابلہ میں کہیں بہتر ہیں کیونکہ پاکستان کا موسم اور موافق درجہ حرارت اس حوالے سے اہم کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام خوبیوں کے باوجود موثر زرعی پالیسی اور اس پر عملدرآمد کے فقدان کی وجہ سے ہم ہارٹیکلچرکے شعبہ کی استعداد سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں۔ احمد جواد نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ زرعی شعبہ کی برآمدات کے فروغ کے لئے خصوصی مراعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری بیجوں کی درآمد کے حوالے سے جامع پالیسی بھی مرتب کرے۔ اس سلسلہ میں زرعی تحقیقاتی کونسل اور قومی زرعی تحقیقاتی کمیشن کو کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک میں معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ چوہدری احمد جواد نے اس کے علاوہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کو ہدایت کی جائے کہ وہ زراعت پر مشتمل صنعتوں کو خصوصی رعایتی شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کرے تاکہ زرعی برآمدات کے فروغ کے سلسلہ میں ویلیو ایڈیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی صنعتوں کی بحالی کے لئے ویلیو ایڈیشن کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کو چاہیے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد جموں کو کشمیر میں چھوٹے کاشتکاروںکو سستے نرخوں پر قرضوںکی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ زرعی ترقیاتی بینک کو چاہیے کہ وہ شعبہ کی ترقی کے لئے مراعات پر مبنی نئی پالیسیاں مرتب کرکے زرعی شعبہ کی ترقی میں اپنا حقیقی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کو چاہیے کہ پھلوں اور سبزیوں کی ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کرے۔ اس حوالے سے تیل درا اجناس کی پیداوار میں اضافہ، کینولہ، سویابین آئیل، سورج مکھی اور زیتون سے تیل کشید کرنے کی صنعتوں کے قیام کے لئے سستے قرضے فراہم کرے، اسی طرح زرعی اجناس کو ذخیرہ کرنے کے لئے کولڈ سٹوریج کی سہولیات، معیاری ڈیری سپلائی چین، ہارٹیکلچر اور ٹنل فارمنگ وغیرہ کے حوالے سے سستے قرضے فراہم کئے جائیں۔ احمد جواد نے کہا کہ صرف خوردنی تیل کی درآمد پر پاکستان سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کرتا ہے جس سے قومی خزانے پربوجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زرعی ترقیاتی بینک تیل دار اجناس کی پیداوار اور ان سے تیل کشید کرنے کی صنعتوں کے قیام کے لئے سستے قرضے فراہم کرے۔

کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کا منظور شدہ اور کنگی کی بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کا حامل بیج1200 روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کیا جائے گا

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے12 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت امسال کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی منظور شدہ اور کنگی کے خلاف قوتِ مدافعت رکھنے والا بیج کے تھیلے سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے یہ بات وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زراعت ہاو¿س لاہور میں گندم کی آئندہ فصل کی پیداواری حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات محمد رفیق اختر اور ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ عبدالقیوم سمیت دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیرزراعت پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے بتایا کہ کاشتکاروں کومحکمہ زراعت کا منظور شدہ اور کنگی کی بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کا حامل بیج1200 روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبہ کے تحت جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے لئے جڑی بوٹی مار زہروں اورکلر زردہ زمینوں کی اصلاح کے لئے جپسم پر50 فیصد سبسڈی بھی دی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری(زیرو ٹیلج ڈرل،ہیپی سیڈرز،ڈرائی سوئنگ ڈرل،شیلو ڈرل،وتر سوئنگ ڈرل،ربیع ڈرل،ویٹ بیڈ پلانٹر اور شیلرز)بھی رعایتی قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ہدایت کی کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت دئیے گئے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جائیں۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ فارمز ڈے کا انعقاد کی ہدایت کی تاکہ کاشتکار اپنی گندم کی فصل سے بھرپور پیداوار لے سکیں۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں کاشتکاروں کی خوشحالی سرِ فہرست ہے اور انشاء اللہ گندم کے کاشتکاروں کو اس سال بھی ا±ن کی فصل کا بہتر معاوضہ ملے گا۔

اشرف بھٹی کی جانب سے پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک اور معیشت کی ترقی کےلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کراچی ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کےلئے مضبوط معیشت نا گزیر ہے ،پاکستان کو قرضوں چھٹکارا اور معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسی فضا کو فروغ دیا جائے جس سے امن بر قرار رہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں متعدد بار میثاق معیشت کی بات ہو چکی ہے لیکن اس پر عملی پیشرفت نہیں کی گئی ۔ اب حالات کا تقاضہ ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر اس جانب پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حوالے سے چیمبرز کے عہدیداروں کو آگاہ کیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔علاوہ ازیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے رہنماﺅں نے آل پاکستان انجمن تاجرن کے مرکزی صدر اشرف بھٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اشرف بھٹی کی جانب سے پیاف فاﺅنڈرز کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیمبر کے انتخابات میں رواں سال بھی پیا ف فاﺅنڈرز الائنس اپنی کامیابی کی روایت کو بر قرار رکھے گا۔

Thursday, September 24, 2020

لاہور چیمبر اور موٹرویز فوری طور پر ''COVID-19'' کے حوالے سے بیداری مہم کا اآغاز کریں گے

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصدقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حفاظتی تدابیر اور ٹریفک کی بلا تعطل اور موثر نقل و حرکت کے بارے میں آگاہی کے لئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جا سکے۔اس موقع پر کمانڈنٹ / ڈی آئی جی موٹرویز ٹریننگ کالج شیخوپورہ محبوب اسلم للہ نے کہا کہ مفاہمت نامہ کا مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی روابط کو قائم کرنا ہے تاکہ عام لوگوں میں سڑکوں کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے پولیس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے سڑکوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہم، خاص طور پر دیہی علاقوں میں موٹر ویز کے ساتھ ساتھ، میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کرے گی۔ لاہور چیمبر اور موٹرویز فوری طور پر ''COVID-19'' کے حوالے سے بیداری مہم کا اآغاز کریں گے کیونکہ یہ وباءابھی بھی موجود ہے اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔ لوگوں میں آگاہی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور موٹر ویز پولیس ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہریالی اور درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ٹریفک کی کم خلاف ورزی بھاری جرمانے لگانے کی وجہ سےہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔ موٹر ویز پولیس ٹریفک قوانین کے نفاذ میں بہتری کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے لاہور چیمبر میں جدید ترین 'ون ونڈو سمارٹ سروسز' کو سراہا ۔ اور کہا کہ یہ سروسز لاہور چیمبر کو تمام دوسرے چیمبرز اور اداروں کے مقابلے میں ایک ممتاز ادارہ بناتیں ہے۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس مفاہمت نامہ کا بنیادی مقصد لاہور چیمبر اور موٹرویز کے درمیان طویل مدتی اشتراکی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے باہمی طور پر سیمینار، واک، ورکشاپس، کانفرنسوں اور تعلیمی سیشنز کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر سبزے کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو حساس بنانے کے لئے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پولیس کی مدد اور سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے ہم آگاہی پیدا کرنے اور قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے اورمزید تعاون کرنے کے لئے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔

پےاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے,میاں انجم نثار

لاہور چےمبر الیکشن 2020 کے سلسلے میں پےاف فاونڈرز الائنس کی اختتامی تقریب آج رات منعقد ہو رہی ہے اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میںووٹرز اور سپورٹرز پر مشتمل تاجر برادری اورصنعتکار ہر سال کی طرح بھرپور شرکت کر کے الائنس کے ساتھ اپنے عزم کی پاسداری کریں گے اور اپنے اورپےاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔پےاف فاونڈرز الائنس کے مطابق الائنس کے تمام ممبران ووٹرز اور سپورٹرز کو دعوت نامے جاری کر دئے گئے ہیں ۔ اس موقع پرپےاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر راہنماﺅں چیئرمین پیاف فاﺅنڈرز الائنس میاں محمد اشرف ،چیئرمین سٹئیرنگ کمیٹی نے کہا کہ ہم نے اعلیٰ تعلیم تافتہ لوگوں پر مشتمل ٹیم تیارکی ہے جو مسائل کو سمجھتے ہیں اور انھیں حل کروانے کی بھرپوراہلیت رکھتے ہیں، اس موقع پر چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر اور چیئرمین فاﺅنڈرز افتخار علی ملک نے کہا کہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے بزنس کمیونٹی کو اپنے اتحاد اور اتفاق کی طاقت کا شعور دیا ہے اور کبھی تاجروں اور صنعتکاروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا - تاجروں کو جب بھی مشکل پیش آئی الائنس کی قیادت سینہ سپر ہو کر سامنے موجود رہی آئیندہ بھی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔مختلف مارکیٹوں مکی تاجر برادری کی جانب سے پیاف فاﺅنڈر الائنس کے امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد حنیف، خواجہ شاہ زیب اکرم، مردان علی زیدی ، نعیم حنیف ، میاں محمد سلیم نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری نے ہمارے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور انشائاللہ جیت ہماری ہوگی۔

Tuesday, September 15, 2020

Waqia Qirtas Main Kaghaz Qalam Na Dyne Main kis Ka Qasoor tha?Dr Tahir-u...

Shia Ka Abu Bakr Umar Usman Ke Mutaliq Mokaf | #ImamMusaKazimTv | Maulan...

Muavia bin abu sufyan ki asliat jano....ankho se patti kholo.....|| Alla...

بھاشا ڈیم پر کام شروع، موجودہ حکومت 64 ارب خرچ کر چکی، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

بھاشا ڈیم پر کام شروع، موجودہ حکومت 64 ارب خرچ کر چکی، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

کرونا سے مزید 4 اموات، اسلام آباد میں متاثرین بڑھ گئے، ملک بھر میں 539 نئے کیسز

کرونا سے مزید 4 اموات، اسلام آباد میں متاثرین بڑھ گئے، ملک بھر میں 539 نئے کیسز

کرونا وباء، یورپ پریشان، پابندیوں پر کنٹرول کیلئے متاثرہ علاقوں کی 3 رنگوں میں نشاندہی

کرونا وباء، یورپ پریشان، پابندیوں پر کنٹرول کیلئے متاثرہ علاقوں کی 3 رنگوں میں نشاندہی

امریکہ، چائلڈ کیئر جانیوالے بچے بنے کرونا منتقلی کا سبب اور ڈبلیو ایچ او کی ہدایات

امریکہ، چائلڈ کیئر جانیوالے بچے بنے کرونا منتقلی کا سبب اور ڈبلیو ایچ او کی ہدایات

کرونا وباء پھر تیز، مریض بڑھنے لگے، ڈبلیو ایچ او کی نئی لہر کی وارننگ

کرونا وباء پھر تیز، مریض بڑھنے لگے، ڈبلیو ایچ او کی نئی لہر کی وارننگ




جتن کُنڈلی آج 25 ستمبر 2020ء کا دن، ستاروں کی چال، جانیں مواقع اور احتیاط

جتن کُنڈلی آج 25 ستمبر 2020ء کا دن، ستاروں کی چال، جانیں مواقع اور احتیاط

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...