Thursday, October 29, 2020

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، انڈیکس مزید194.97پوائنٹس گر گیاڈالر مزید38پیسے سستا

کراچی (وائی سی پی نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میںمندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس194.97پوائنٹس کی کمی سے 41186.86پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور 59.27فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو36ارب6کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت23.41فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغازمثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41695 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 194.97پوائنٹس کی کمی سے41186.86پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 80.48ائنٹس کی کمی سے 17297.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 137.33پوائنٹس کی کمی سے 28976.13پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 246میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب45ارب33کروڑ90لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب9ارب27کروڑ42لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو¿کے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص کی قیمت35روپے کے اضافے سے 950روپے اورمچلز فروٹ32.93روپے کے اضافے سے 472.06روپے ہوگئی جب کہ انڈس موٹر کے حصص کی قیمت39.21روپے کی کمی سے1206.95روپے اورسیپ ہائر ٹیکس35.89روپے کی کمی سے780.12روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید38پیسے کی کمی سے160.70روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید38پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.88روپے سے گھٹ کر160.45 اور قیمت فروخت161.08روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 160.80روپے سے گھٹ کر160.30روپے اور قیمت فروخت 161.10روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خریدایک روپے70پیسے کی کمی سے188.70روپے سے گھٹ کر187روپے اور قیمت فروخت 190.70روپے سے گھٹ کر189روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید208.25روپے سے گھٹ کر207روپے اور قیمت فروخت210.25روپے سے گھٹ کر209روپے ہوگئی۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...