Friday, October 16, 2020

سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار ،انڈیکس میں75.79پوائنٹس کمی ڈالر50پیسے سستا ،قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

کراچی ( وائی سی پی نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس75.79پوائنٹس کی کمی سے40068.50پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ 45.85فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو5ارب18کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت9کروڑ19لاکھ86ہزار شیئرز زائد رہا۔گذشتہ روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس40533پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک شروع ہونے کے تناظر میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر فروخت کا دباو¾ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39999پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 75.79پوائنٹس کی کمی سے 40068.50پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 72.21پوائنٹس کی کمی سے16870.98پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16.64پوائنٹس کی کمی سے 28457.25پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر434کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 216میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آ نے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب93ارب37کروڑ61لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب88ارب19کروڑ51لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص 200روپے کے اضافے سے6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 71.97روپے کے اضافے سے1031.67روپے ہوگیا جب کہ رفحان میظ300روپے کی کمی سے8050روپے اورپاک ٹوبیکو40روپے کی کمی سے1600روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میںڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.20روپے سے گھٹ کر162.70روپے اور قیمت فروخت30پیسے کی کمی سے163.30روپے سے گھٹ کر163روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.30روپے سے گھٹ کر192.90روپے اور قیمت فروخت163.60روپے سے گھٹ کر163.20روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 1.50روپے کی کمی سے190.50روپے سے گھٹ کر189روپے اور قیمت فروخت192روپے سے گھٹ کر191روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی210.50روپے سے گھٹ کر209روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے گھٹ کر211روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی سے1لاکھ15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے1896ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کی کمی سے 1لاکھ15ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کی کمی سے 99ہزار108روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت70روپے کی کمی سے1260روپے ہوگئی۔ سٹاک مارکیٹ

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...