JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Monday, October 19, 2020
کورونا بحران، 6کھرب 52ارب کے قرضے ایک سال کیلئے موخر(سٹیٹ بنک)
کراچی(وائی سی پی نیوز)کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں سٹیٹ بنک کی قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک 6کھرب 52ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر کرنے کی اسکیم کے تحت 9اکتوبر 2020 تک سٹیٹ بنک کو 14لاکھ، 37ہزار 405درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ذمہ واجب الادا قرضہ کا حجم 24کھرب 93ارب 46 کروڑ 40لاکھ روپے ہے، ان میں سے13لاکھ 74ہزار 324درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور 6کھرب 52ارب 96کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا۔اسی طرح اس اسکیم کے تحت ایک کھرب 96ارب 25کروڑ 70لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ،ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہے جن کی ادائیگی 31دسمبر 2019تک باقاعدہ ہوچکی ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بنک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔ بنک اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے جو صارفین سود یا منافع کی رقم بھی ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوتی۔
سٹیٹ بنک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians
With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...
-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...
No comments:
Post a Comment