Tuesday, October 20, 2020

براڈبینڈ سروسسز کیلئے 511کڑوڑ روپے کے منصوبے منظور

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز)وزارت آئی ٹی نے پسماندہ ،دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کیلئے ریکارڈ 511 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ پیر کو کاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پر سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کیلئے تیز ترین منصوبے بنائے گئے،وفاقی سیکریٹری شعیب صدیقی نے زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ منظوری دیدی۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ منصوبوں کا بنیادی مقصد سیاحت کا فروغ اور دورز دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو ڈیجیٹل ورلڈ کے دائرے میں لانا ہے۔ شعیب صدیقی نے کہاکہ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پر ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی میں یہ ریکارڈ 511 کروڑ کے منصوبے ہیں۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ صرف سندھ کیلئے وفاقی وزارت آئی ٹی کے تحت 3 ارب روپے سے زائد کے منصوبے منظور کئے ہیں ۔ انہوکںنے کہاکہ جن علاقوں کے لوگ اب تک براڈ بینڈ سروسز سے محروم ہیں جلد ہی ان کے علاقوں تک بھی منصوبے پہنچیں گے۔ سی ای اوحارث محمود نے کہاکہ یو ایس ایف کے تحت ٹیلی نار، زونگ، یوفون اور پی ٹی سی ایل کو منصوبے تفویض کیئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے 14 سو سے زائد دیہاتوں کے 56 لاکھ سے زائد افراد ڈیجیٹل رابطوں سے مستفید ہونگے۔ چترال،دیر بالا، دیر زیریں، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، زیارت اور مستونگ اضلاع اور ان کے مضافات علاقے شامل ہیں ،زونگ، ٹیلی نار، یوفون پی ٹی سی ایل منصوبوں کی بروقت تکمیل کے پابند ہوں گے،بورڈ ارکان میں چیئرمین پی ٹی اے،موبائل کمپنیوں کے سربراہان اور کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...