Thursday, October 8, 2020

جولائی ، اگست تعمیراتی شعبہ میں 44ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد (وائی سی پی نیوز) تعمیرات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کیلئے مراعات وترغیبات دینے کے نتیجہ میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ رہی ہے اورجاری مالی سال کے پہلے تین ماہ میں سیمنٹ کی ریکارڈ کھپت سے اس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے۔حکومت کی جانب سے اس شعبہ کیلئے مراعات اورترغیبات دینے کے نتیجہ میں نہ صرف ملکی سطح پرتعمیراتی سرگرمیاں زورپکڑ رہی ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاربھی پاکستان میں تعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے آرہے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں تعمیرات کی صنعت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 43.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں تعمیرات کی صنعت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 2.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اگست 2020ءمیں تعمیرات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 43.6 ملین ڈالررہا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 39.93 ملین ڈالرکا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ جولائی سے لیکراگست 2020ءتک کی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 226.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 162 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

No comments:

Post a Comment

TTP, Pakistan and Afghanistan

           “Action against TTP, this is our only demand from the Afghan government,” Foreign Minister and Deputy Prime Minister Ishaq Dar s...