JTN Stand for (Journal Tele Network) Latest News, Views, Analysis, Features, Articles, Columns, Videos & Much more Info to Know.
Saturday, October 17, 2020
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس95.52پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید30پیسے سستا
کراچی (وائی سی پی نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس95.52پوائنٹس کے اضافے سے40164.02پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجبکہ57.54فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 52کروڑ56لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت21.73فیصد کم رہا۔گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروںنے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر حصص فروخت کرنے شروع کئے جس کے نتیجے میں مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39743پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری بڑھنے کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40217پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا مزکورہ سطح بھی بعد میں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 95.52پوائنٹس کے اضافے سے 40164.02پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 63.88پوائنٹس کے اضافے سے16934.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 14.54پوائنٹس کے اضافے سے28471.79پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ143میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب88ارب19کروڑ51لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب88ارب72کروڑ7لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے حصص 40.31روپے کے اضافے سے577.80روپے اورباٹا پاک35روپے کے اضافے سے 1650روپے ہوگیا جب کہ نیسلے پاکستان175روپے کی کمی سے6425روپے اورسیپ ہائر ٹیکس44.74روپے کی کمی سے740.01روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 162.60روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں163روپے ہوگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میںڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید162.70روپے سے بڑھ کر162.40روپے اور قیمت فروخت40پیسے کی کمی سے163روپے سے گھٹ کر 162.60روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید192.90روپے سے گھٹ کر162.60روپے اور قیمت فروخت163.20روپے سے گھٹ کر163روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر189.20روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.20روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی209روپے سے گھٹ کر208.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے گھٹ کر210.50روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians
With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...
-
This historic visit of Field Marshal Asim Munir is a reflection of the Pak-US relations and the recognition of Pakistan's mil...
-
The various wars and tensions between Pakistan and India are an important part of history. In these wars, the Pakistani army...
-
When Pakistan declared itself invincible by carrying out a nuclear explosion on May 28, 1998, Nazir Naji wrote a column saying, “Thank you V...
No comments:
Post a Comment