Tuesday, October 20, 2020

حکومت حفیظ سنٹر کے تاجروں کی بحالی میں کردار ادا کرے: لاہور چیمبر

لاہور(وائی سی پی نیوز)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ حفیظ سنٹر کے متاثرین کی جلد بحالی کے لئے اقدامات کا اعلان کرے ۔صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ،نائب صدر طاہر منظور چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ سنٹر کے متاثرین کی حالت زار کی طرف حکومت توجہ دے۔سانحہ حفیظ سنٹر میں ہزاروں لوگوں کی املاک، دکانوں ، کاروباروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کے اثرات آنے والے کئی عشروں تک دکھائی دیں گے۔ ٹریڈرز ،دکانداراور حفیظ سنٹر سے وابستہ لوگوں گی داد رسی کی جائے اور حکومت ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دے کہ جس سے انکا ہونے والے نقصان کی بھر پائی ہو سکے۔ان خیالات کا ظہار لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح ، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے حفیظ سنٹر میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کے تناظر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔ انہوں نے میڈیا کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جس جانفشانی سے پورا دن میڈیا نے اس حادثے کی کوریج کی اُ س پر ہم میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ریسکیو ، پولیس ، فوج ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منسلک اداروں کی کارکردگی بھی ستائش کی مستحق ہے ۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ سانحہ¿ حفیظ سنٹر پر ہم سب دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اگرچہ اس سانحہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کی وجہ سے حفیظ سنٹر کی تاجر برادری بالکل کنگال ہو کر رہ گئی ہے۔ تاجر برادری پہلے ہی کرونا کی وجہ سے بہت سے مسائل سے دوچار تھی لیکن اس سانحہ کی وجہ سے اس کی Business Revive کرنے کی آخری امیدیں بھی دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ حکومت نے فوری طور پر14 ممبران کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جو 24 گھنٹے میںاپنی ابتدائی رپورٹ اور ایک ہفتے میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر، حفیظ سنٹر کی تاجر برادری سے مکمل اظہارِ ہمدردی کرتا ہے اور ان کے نقصانات کے فوری طور پر ازالے کا بھر پور مطالبہ کرتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ آتے ہی حکومت متاثرہ کاروباری افراد کی فوری طور پر Cash Compensation کا اعلان کرے۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی 626 ارب کسٹم ڈیوٹی، 250 ارب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور قومی خزانے کو سیلز ٹیکس کی مد میں 1596 ارب روپے ادا کر تی ہے ۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت ان ملازمین کو جو حفیظ سنٹر کی دکانوں اور دفتروں وغیرہ میں کام کر رہے تھے ان کی امداد کا بھی اعلان کرے ۔جب تک حفیظ سنٹر مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان ملازمین کی تنخواہیں بھی حکومت اپنے ذمے لے۔حفیظ سنٹر کی بلڈنگ کو بحال کرنے میں حکومت اپنا Leading Role ادا کرے اور اس سلسلے میں آنے والے اخراجات کو بھی حکومت اپنے ذمے لے۔یہ کام War Footing Basis پر ہونا چاہئے۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...