Thursday, October 8, 2020

کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے ،میاں اسلم اقبال

لاہور (وائی سی پی نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے برائیلرفارمرزایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین سردار تجمل حسین کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے پولٹری فارمرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیداواری لاگت بڑھنے اور کرونا کے باعث پولٹری فارمرز کو نقصان ہوا ہے، حکومت ریلیف دے۔وفد کا کہنا تھا کہ پولٹری فیڈ کا ریٹ بڑھنے کا مکینزم ہونا چاہیے اور فیڈ کے اجزا بھی بیگ پر درج ہونے چاہئیں۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی پروٹین کی فراہمی کیلئے پولٹری فارمرز کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اورپولٹری فارمرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے پولٹری فارمز کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پولٹری فیڈ کے اجزا کی تصدیق کے لئے فیڈ بیگ لیبارٹری سے چیک کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ وفد نے صوبائی وزیر سے گفتگوکرئے ہوئے کا کہ آپ کاروباری طبقے کی آواز ہیں، آپ سے مل کر درپیش مسائل کے حل کی امیدہوئی ہے۔وفد میں وائس چیئرمین برائلرز فارمرز ایسوسی ایشن نوید احمد گوندل، صدر چوہدری محمد رفیع، مسرور احمداور دیگر شامل تھے۔

No comments:

Post a Comment

Iran-Israel war has stopped, who will think about the oppressed Palestinians

                With the wisdom of US President Donald Trump, the world was saved from the third horrific World War and the 12-day Iran-Isra...